دکانیں بنانے کی کس نے اجازت دی تھی؟جائیں اور سب خالی کرائیں، چیف جسٹس گلزار احمد

0
31

‏کراچی: الہٰ دین واٹر پارک اور پویلین اینڈ کلب گرانے کے کیس کی سماعت

عدالت نےایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو شاپنگ سینٹر اور پویلین کلب خالی کرانے کا حکم دے دیا ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔کمشنر کراچی اور دیگر نے عملدر آمد رپورٹ پیش کردی۔
ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی نے عدالت سےکہاشاپنگ سینٹر کی دکانوں سے سامان نکالا جا رہا ہے، ‏450 دکانیں ہیں، 10 سے 12 دن مزید درکار ہیں۔
یہ سب کے ایم سی کا کیا دھرا ہے، چیف جسٹس گلزار احمد نے برہم ہوتے ہوئے کہا کہ دکانیں بنانے کی کس نے اجازت دی تھی؟ جائیں اور سب خالی کرائیں، ‏الہٰ دین یا پویلین اینڈ کلب پر کمرشل سرگرمی کی اجازت نہیں دیتا۔ ‏آپ کو پتہ نہیں عدالت آپ کے ساتھ کیا کریگی۔سب مل بانٹ کر یہ دکانیں فروخت کی گئیں ہیں۔

چیف جسٹس نے پوچھا،کیا پارک کو بھی لیز کر دیا گیا؟ ‏بچوں کے کھیلنے کی جگہ پر شاپنگ سینٹر اور کلب بنا دیا۔جتنی مشیزی چاہیئے لے جائیں اور سب گرائیں ۔سب خالی نہیں کرائیں گے تو آپ کیخلاف کارروائی کریں گے،‎ ‏عدالت کا الہٰ دین پارک کے ایم سی کو خود چلانے کا حکم ۔آلہ دین پارک یا پویلین کلب کوئی پرائیویٹ پارٹی نہیں چلائے گی۔

Leave a reply