ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا بھارتی ہوا دیوانہ،پاکستان کا ویزہ نہ ملا، دلہن کے بغیر ہی نکاح کی تقریب

0
28
ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا بھارتی ہوا دیوانہ،پاکستان کا ویزہ نہ ملا، دلہن کے بغیر ہی نکاح کی تقریب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کے فیضان انصاری کا پاکستانی ٹک ٹاکر عائشہ اکرم پر دل آیا تو پاکستان آنے کی ٹھان لی، ویزہ نہ ملا تو مایوس نہ ہوئے، مولوی بلایا، عائشہ کی عدم موجودگی میں نکاح پڑھوایا، پچاس لاکھ حق مہر رکھا اور نکاح کی ویڈیو وائرل کر دی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیضان انصاری نے عائشہ سے شادی کے لئے پاکستان کا سفر کرنے کی کوشش کی ہے لیکن اسے ویزہ نہیں مل سکا، پچھلے کچھ دنوں سے فیضان انصاری پر عائشہ اکرم کا ہی بھوت سوار ہے، عائشہ اکرم کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد فیضان انصاری اسکے دیوانے ہو گئے، عائشہ اکرم کی وائرل ویڈیو کو 25 ملین سے زائد لوگوں نے دیکھا ہے،

اسلام میں شادی کے لئے نکاح کرنا ہوتا ہے، نکاح میں گواہ بھی ہوتے ہیں، جبکہ فیضان انصاری جو اب دعویٰ کر رہے ہیں کہ انکا عائشہ سے نکاح ہو گیا ہے اس میں نہ تو عائشہ اکرم کی رضامندی موجود ہے اور نہ ہی گواہ موجود ہیں تا ہم فیضان انصاری عائشہ اکرم کے ساتھ شادی کر کے بڑے پرجوش ہیں، فیضان انصاری نے نکاح والی ویڈیو میں 12 لاکھ کی شیروانی پہن رکھی ہے جبکہ ایک پریس کانفرنس میں فیضان انصاری نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ حق مہر عائشہ اکرم کو پچاس لاکھ روپے دیں گے،

پاکستان کا ویزہ نہیں ملا ، اب وہ کروں گا جو پوری دنیا میں کسی نے نہیں‌کیا، فیضان انصاری

بالی وڈ ایکٹر فیضان انصاری ہوئے عائشہ عرف مانو پر فدا ، شادی کےلئے پاکستان آمد

واضح رہے کہ عائشہ اکرم پاکستان کی ٹک ٹاکر ہے، گزشتہ برس مینار پاکستان واقعہ سے عائشہ اکرم مشہور ہوئی تھی، عائشہ اکرم نے لڑکوں پر چھیڑنے کا الزام عائد کیا تھا تا ہم بعد میں حقیقت کچھ اور نکلی تھی، عائشہ اکرم نے اپنے دوست ریمبو کے ساتھ ملکر خود ہی سارے پروگرام کی منصوبہ بندی کی تھی، رواں ماہ نو دسمبر کو پاکستان کے صوبائی دارالحکومت لاہور کی ایک عدالت عائشہ اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے،عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ اگلی سماعت پانچ جنوری کو عائشہ اکرم کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے،

گزشتہ ماہ عدالت نے مینار پاکستان پر خاتون عائشہ اکرام سے بد سلوکی کے مقدمے میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکارکر دیا تھا مقدمے میں شامل ارسلان، عابد احمد اور افتخار سمیت 16 ملزمان پیش ہوئے، عدالت نے ایک ملزم حسنین کو طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دے دیا

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم،افسران لڑکی کے گھر پہنچ گئے

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،نصف سی سی ٹی وی خراب نکلے،گرفتاریاں شروع

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،ابتدائی رپورٹ پیش،وزیراعلیٰ نے کیا اجلاس طلب

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،میڈیکل مکمل،سینے، کمر پر خراشوں کے ملے نشانات

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،عثمان بزدار نے اہم اجلاس کیا طلب

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ایک اور ملزم کی ضمانت،شناخت پریڈ کب ہو گی؟

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کیس ، پولیس نے سب کی دوڑیں لگوا دیں

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ملزم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، عائشہ اکرم نے کتنے ملزمان کی شناخت کر لی؟

مینار پاکستان، دست درازی،عائشہ اکرم نے کن ملزمان کی شناخت کی، نام سامنے آ گئے

کس نے بلایا، کس نے چھیڑا، کس نے نازیبا حرکات کیں، سب سامنے آ گئے

واضح رہے کہ سینکڑوں افراد کی خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی، کپڑے پھاڑ کرہوا میں اچھالتے رہے لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں منچلوں نے ایک خاتون سے بدتمیزی کی، کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 14 اگست کو رونما مگراس کی ویڈیو ایک دن بعد وائرل ہوئی جس پر فوٹیج وائرل ہو نے پر پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Leave a reply