باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے مریم نواز کے اگلی وزیراعلیٰ پنجاب کے امکان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بغیر تجربے کے مریم کے والد بھی بن گئے تھے، چچا بھی بن گئے تھے، عمران خان وزیراعظم بن گئے تھے،بزدار، محمود خان بھی وزیراعلیٰ بن گئے تھے، تجربے کی ضرورت ہی نہیں،تجربے کی اس ملک میں کس کو پرواہ ہے،مریم کے حق میں جو باتیں کر رہے ہیں وہ اس لئے کہ مریم نے بہت بڑے جلسے کئے، ن لیگ میں میاں صاحب کے علاوہ مریم بڑا جلسہ کر سکتی ہے،مریم نواز نے اپنی ہی پارٹی کو ڈیوائیڈ کر کے چھوڑ دیا، میرا نہیں خیال کہ مریم نواز وزیراعلیٰ بنیں گی، اس سے پارٹی رہ جائے گی اوپر باپ نیچے بیٹی،پہلے بھی اسی طرح ہوتا رہا، یہ شریف لمیٹڈ بنے گا
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ فیض آباد دھرنے کے حوالہ سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ڈنگ ٹپاؤ، مٹی پاؤ ہے، کورٹ نے جو احکامات دیئے اس پر وہ عمل کر رہے، ابھی کمیٹی بنی، 15 دن کا انکو میںڈیٹ ملا، انکوائری ہو گی،سپریم کورٹ اوپر کھڑی ہے، نگران حکومت کام کر رہی ہے،پھر گواہ نہیں ملیں گے، کوئی پاکستان سے باہر، کوئی فوت ،کسی کی طبیعت خراب ہو گی اور اسکے بعد ایک رپورٹ دو مہینےبعد جمع کروا دیں گے،کہ ہم کام کر رہے ہیں مزید ٹائم چاہئے اسکی تفصیلات کے لئے
مبشر لقمان کا جسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز نوٹس پر کہنا تھا کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا، جب نقوی ہائیکورٹ میں جج تھے تب بھی ایسا ہوتا رہا تھا تب بھی وہ بڑی مشکل سے بچے تھے، اب انکو کہا گیا کہ گجرانوالہ میں پلازہ کی ملکیت ظاہر نہیں کی، کینٹ لاہور میں 35 کروڑ کا پلاٹ کیسے خریدا، کیسز مینج کرنے کے حوالہ سے ایک آڈیو بھی سامنےہے،گلبرگ میں بھی ایک پلاٹ نکل آیا ہے، سپریم کورٹ میں آنے کے بعد کہا جا رہا ہےکہ انکے اثاثے کئی جگہ بڑھ چکے ہیں، اگر میں مظاہر کی جگہ ہوتا تو استعفیٰ دے دیتا،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ 28 جنوری کی جو تاریخ انتخابات کے حوالہ سے چل رہی اس سے دو ہفتے بعد بھی ہو سکتے ہیں، میاں صاحب کے آنے کے بعد لگتا ہے کہ الیکشن مزید تاخیر کرنے کی کوئی گنجائش نہیں جس طرح انکو ریلیف مل رہا وہ اپنی آفیشیلی مہم بھی اسی دن شروع کر دیں گے جس دن انکو اشارہ مل جائے گا کہ وہ الیکشن لڑ سکتے ہیں اور وزیراعظم بھی بن سکتے ہیں،الیکشن جنوری یا فروری میں ہو سکتے ہیں
جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام
عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج
ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی اہم خبر لے کر آیا ہوں،
مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے