انجمن تاجران، وکلاء , علماء کرام نے کشمیر میں بھارتی عزائم کو بزدلی اور دنیا کی بھارتی ظلم کے خلاف خاموشی کو لمحہ فکریہ قراردیدیا

شجاع آباد میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف مکتبہ فکر کے نمائندوں کی طرف سے ریلیاں نکالی گئی جس میں ہر مکتبہ فکر کے لوگ شامل تھے۔ ریلی نوری جامع مسجد سے نکالی گئی ریلی نوری جامع مسجد ریلوے روڈ سے ہوتی ہوئی اللہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی تفصیلات کے مطابق
شجاع آباد میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے شہر بھر میں مختلف مکتبہ فکر کے نمائندوں کی طرف سے ریلیاں نکالی گی

جمعیت علماء اسلام , انجمن تاجران,جماعت اسلامی, تحریک لبیک اور مختلف تنظیموں اور شہریوں کی جانب کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی ریلی میں سیاسی سماجی مذہبی اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ریلی میں, , انجمن تاجران، وکلاء , علماء کرام نے کشمیر میں بھارتی عزائم کو بزدلی اور دنیا کی بھارتی ظلم کے خلاف خاموشی کو لمحہ فکریہ قرار دیا صاحبزادہ حسان اظہری کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسلہ جمہوری طریقوں سے ممکن نہیں اس کے لیے جارحانہ پالیسی اختیار کرنا ھو گی پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کی آزادی کی تحریک سے وابستہ ہے جب تک کشمیری بھائیوں پر ظلم ہوگا پاکستان سکون سے نہیں بیٹھے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.