دنیا بھر میں کورونا کیسز 20 کروڑ 55 لاکھ سے متجاوز
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 20 کروڑ 55 لاکھ 13 ہزار سے بڑھ گئی-
باغی ٹی وی : دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 کروڑ 44 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 66 لاکھ 97 ہزار سے زائد ہے جبکہ 43 لاکھ 37 ہزار 615 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-
امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 70 لاکھ 55 ہزار سے زائد جبکہ مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 35 ہزار 636 تک پہنچ گئی ہےفرانس میں 63 لاکھ 70 ہزار 429 افراد متاثر اور ایک لاکھ 10 ہزار 410 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ترکی میں 59 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 52 ہزار 565 افرد موت کے منہ میں جاچکے ہیں برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 2 لاکھ 49 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 5 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
روس میں 65 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 67 ہزار 241 ہے برطانیہ میں 61 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 30 ہزار 607 اموات ہوچکی ہیں۔
بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ 76 ہزار سے زائد ہے اور 4 لاکھ 29 ہزار 702 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ پاکستان میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 85 ہزار 294 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 24 ہزار 187 ہو چکی ہے-
کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں-
دوسری جانب طبی ماہرین نے کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا سے متعلق ایک اور تہلکہ خیز دعویٰ کردیا ہےدعوے کے مطابق ڈیلٹا قسم 12 سیکنڈ میں ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوسکتی ہے۔
یہ خوفناک انکشاف یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اپنی پریس کانفرنس میں کیاہے انہوں نے کہا کہ کورونا وبا طبی ملازمین کےلیے کسی آزمائش سے کم نہیں، کیوں کہ ابھی تک اکثریت کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز بھی نہیں لگی۔
ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم 12 سیکنڈ میں ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے کورونا سے بچنے اور اس کے اثرات کو کم کرنے کےلیے 80 فیصد لوگوں کی ویکسی نیشن ہونا ضروری ہے لیکن ابھی تک اکثریت نے پہلی ڈوز بھی نہیں لگوائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویکسی نیشن کا عمل جتنا فعال ہونا چاہیے تھا اتنا فعال نہیں ہے، جس کی وجہ سے کورونا وبا ہیلتھ ورکز کےلیے ایک آزمائش بن گئی ہے۔