دنیا بھر میں کورونا سے دو کروڑ 28 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد متاثر

0
20

دنیا بھر میں کورونا سے دو کروڑ 28 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد متاثر

باغی ٹی وی : عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں سات لاکھ 97 ہزار 485 افراد ہلاک اور دو کروڑ 28 لاکھ 85 ہزار 368 متاثر ہو چکے ہیں۔ تا حال ایک کروڑ 55 لاکھ 34 ہزار سے زائد مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں۔

امریکہ اس وبا سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 57 لاکھ 46 ہزار 534 افراد متاثر اور ایک لاکھ 77 ہزار438 ہلاک ہوئے۔وبا سے متاثر ہونے والے ممالک میں برازیل کا دوسرا نمبر ہے جہاں 35 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جب کہ ایک لاکھ 12 ہزار423 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 29 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد 54 ہزار دو ہے۔روس میں کورونا وائرس سے 9 لاکھ 46 ہزار 976 افراد متاثر ہیں اور 16 ہزار 189 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار 618 ہوگئی ہے جبکہ 5 لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 5 لاکھ 43 ہزار806 افراد متاثر ہیں جب کہ 59 ہزار 106 اموات ہوئی ہیں۔
دنیا بھر میں اب تک 1 کروڑ 55 لاکھ سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں اور اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 65 لاکھ 47 ہزار ہے۔

دنیا میں کورونا کے پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

دنیا بھر میں 20 مئی کو کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی

پاکستان میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 11 ہزار 790 رہ گئی


ادھر پاکستان میں مزید10 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6ہزار219 ہوگئی ہے۔

کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 630نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ91 ہزار588 ہوگئی ہے،

پاکستان میں تاحال کورونا کے 2 لاکھ 73 ہزار 579 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جب کہ ملک بھر میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 11 ہزار 790 رہ گئی ہے۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 27ہزار381 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 95 ہزار958، خیبرپختونخوا میں 35 ہزار 545، اسلام آباد میں 15 ہزار453، بلوچستان میں 12 ہزار424، آزاد کشمیر میں 2ہزار223 اورگلگت بلتستان میں میں کورونا کیسز کی تعداد 2ہزار604 ہو چکی ہے

Leave a reply