دنیا بھر میں ایک دن میں 18 لاکھ کے قریب افراد کورونا وائرس مبتلا

دنیا میں کورونا کے وار جاری ہیں ایک دن میں 18 لاکھ کے قریب افراد کورونا وائرس مبتلا ہوگئے روس میں ایک لاکھ 24ہزار، جرمنی میں ایک لاکھ 19 ہزارسے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں امریکہ میں ایک لاکھ 34 ہزار ،برازیل میں 75 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے،فرانس میں82 ہزار، ترکی میں 93 ہزار،اٹلی میں 57 ہزارسے زائد کیسز رپورٹ ہوئے بھارت میں ایک دن میں ایک لاکھ 64 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ، پاکستان میں بھی کرونا کے وار جاری ہیں، این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے 32 مریض انتقال کرگئے ،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5 ہزار327 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 55 ہزار 202 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.65 فیصد رہی،ملک بھر میں کورونا سے اموات 29 ہزار301 ہو گئیں،کورونا کےایک ہزار500 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،18کروڑ افراد کو ویکسین لگوا چکے ہیں بڑی تعداد میں لوگ بوسٹرز بھی لگواچکے ہیں ،بوسٹر لگوانے سے مسائل زیادہ نہیں ہوں گے کورونا ویکسین کے لیے … دنیا بھر میں ایک دن میں 18 لاکھ کے قریب افراد کورونا وائرس مبتلا پڑھنا جاری رکھیں