مزید دیکھیں

مقبول

جے یو آئی کی نئے کینالوں کیخلاف سینیٹ میں قرارداد جمع

جمعیت علماءاسلام نے دریائے سندھ پر نئے کینال ...

برطانیہ میں کوکین اسمگل کرنے والے کو 10 سال قید کی سزا

برطانوی ایئرپورٹ پر ایک 35 سالہ شخص کو برطانوی...

بابا گورو نانک یونیورسٹی میں یومِ ثقافتِ پنجاب کا رنگا رنگ انعقاد

ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی نامہ نگار احسان اللہ...

پی ایس ایل 10 ، یونائیٹڈ نے ملتان کو 47 رنز سے ہرا دیا

پاکستان سپر لیگ 10 کے ساتویں میچ میں...

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 لاکھ 58 ہزار تک پہنچ گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 لاکھ 58 ہزار تک پہنچ گئی

باغی ٹی و ی :دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 لاکھ 58 ہزار تک پہنچ گئی، وائرس کی نئی لہر کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔
برازیل میں مزید 13 سو ایک، امریکا میں 1284 اور بھارت میں ایک ہزار 6 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ میکسیکو میں مزید 737، کولمبیا میں 308 اور ایران میں 174 افراد جان سے گئے۔

روس میں 124، سعودی عرب 34، بنگلہ دیش 44، بولیویا 66، رومانیہ میں 53 افراد لقمہ اجل بنے۔ گوئٹے مالا میں 29 اور ہنڈراس میں 18 افراد کورونا وائرس کے سبب موت کا شکار ہوئے۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 63 لاکھ 89 ہزار 492 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 64 ہزار 512 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 39 لاکھ 41 ہزار 358 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 70 ہزار 415 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 54 لاکھ 15 ہزار 666 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 24 لاکھ 2 ہزار 47 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 17 ہزار 239 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 28 لاکھ 43 ہزار 204 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 5 ہزار 564 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 32 لاکھ 29 ہزار 621 تک جا پہنچی ہے۔

یورپ اور باقی دنیا میں مہلک وائرس کے کیسز میں کمی آئی ہے جبکہ لاطینی امریکا کے ممالک برازیل، میکسیکو اور پیرو سب سے زیادہ متاثر ہیں جہاں مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے