مجھے دنیا بھر سے 70 ہزار سے زائد شادی کی پیشکش آئیں،ویناملک

یہ پیشکش پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے آئی تھیں
showbiz

کراچی: پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا بھر سے انہیں 70ہزار سے زائد شادی کی پیشکش ہوئیں۔

باغی ٹی وی:اداکارہ وینا ملک حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ جس وقت میں نے اپنا کیرئیر شروع کیا وہ وقت میرے لیے رولر کوسٹر کی سواری جیسا تھا، میرے کیرئیر کے آغاز کے 10 سال بڑے مصروف گزرے، میں اتنی مصروف تھی کہ میرے پاس میک اپ اتارنے کا وقت بھی نہیں تھا، میری بڑی بہن میرا میک اپ اتارتی تھی اور مجھے اپنے ہاتھ سے کھانا کھلاتی تھی‘۔

ایک سوال کے جواب میں وینا ملک نے بتایا کہ مجھے کیرئیر کے عروج پر اور بھارت میں رئیلٹی شو کے دوران دنیا بھر سے شادی کی پیشکش موصول ہوئیں بھارت میں ویڈنگ رئیلٹی شو کے دوران مجھے میری ٹیم نے بتایا کہ انہیں میرے لیے 70 ہزار سے زائد شادی کی پیشکش آئی ہیں، یہ پیشکش پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے آئی تھیں لیکن میں یہ نہیں جانتی وہ پیشکش سچی تھیں یا ایسے ہی لوگوں نے شہرت اور شو سمجھ کر پیشکش کی تھی۔

مئیر کراچی کا براہ راست انتخاب: حافظ نعیم الرحمان و دیگر کی درخواستیں مسترد

قبل ازیں وینا ملک نے ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا تھا کہ بھارت میں جب میری فلموں کی شوٹنگ ہوا کرتی تھی تو بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے بہت سارے لوگ اسلحہ کے ساتھ آئے ہوتے تھے لیکن میں ان سے راستہ دینے اور اپنی وینیٹی میں جانے کا کہتی تھی،میں نے اپنی مرضی سے بالی وڈ میں کام کرنا چھوڑا ہے اور مجھے نہیں لگتا میں اس مٹی کی بنی ہوئی ہوں کہ کوئی مجھ سے زبردستی کام کروالے، اگر میں نے کام کرنا چھوڑ دیا تو مطلب چھوڑ دیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے فیصلے پر قائم ہوں اور ابھی تک میرا ان باکس بالی وڈ فلم کی آفرز سے بھرا ہوا ہے، بالی وڈ چھوڑنے کے کئی سالوں تک مجھے فلموں کی پیشکش آتی رہیں اور میری ٹیم مجھے کام کرنے کی درخواست کرتی تھی لیکن جب آپ ایک فیصلہ کرلیتے ہیں تو صبر کرنا پڑتا ہے اور یہ اسٹوری لوگوں کو نہیں پتا۔

اداکارہ نرگس پر تشدد، والد بیمار،شوہر ضمانت پر،بولے،نرگس ابھی بھی میرے نکاح میں

واضح رہے کہ وینا ملک نے بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ اور ویڈنگ ریئلٹی شو میں بھی کام کیا، وینا ملک متعدد بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں تاہم 2014 میں وہ بھارت سے دبئی منتقل ہوگئی تھیں۔

Comments are closed.