مسئلہ کشمیر پر دنیا بھارت کو مسترد کرکےپاکستان کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے، فردوس عاشق اعوان

0
26

مسئلہ کشمیر پر دنیا بھارت کو مسترد کرکےپاکستان کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے، فردوس عاشق اعوان

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کےذمے دارمیڈیاکوخراج تحسین پیش کرتی ہوں،مسئلہ کشمیر ہمارے لیے مشترکہ کازہے،آج میڈیاکی وجہ سےکشمیرکا مسئلہ یورپین پارلیمنٹ میں زیربحث آیا،
پاکستان خطے کی طاقت کا محور اور مرکز ہے، دنیا بھارت کو مسترد کرکےپاکستان کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے،جوش کے ساتھ ساتھ ہوش سے کام لینا ہوگا،

کشمیر پربھارتی عدالتی فیصلہ پاکستان کے موقف کی جیت ہے، فردوس عاشق اعوان


معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان ادھورا ہے، بھارت کا نظریہ جبروزیادتی کے ساتھ کشمیریوں کو کچلنا ہے.کشمیر کاز کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے مؤقف پرڈٹ کرکھڑےہیں، کشمیرکےبغیرپاکستان نامکمل ہے، قومی معاملات پر دعوت ناموں کی ضرورت نہیں ہوتی،

Leave a reply