دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

دنیا بحران کی جانب گامزن.امریکی صدر کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ دنیا میں کرونا وائرس کے 23 لاک مریض ہو گئے ہیں، اموات ایک لاکھ 61 ہزار ہو گئی ہیں،6 لاکھ دو ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اللہ کا شکر ہے
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے ٹرمپ کا بیان فکر انگیز اور سیریس ہو گیا ہے، انہوں نے چائنہ کو نتائج بھگتنے کی دھمکی دی ہے، اور امریکی حکومت کی جانب سے یہ ایک سیریس ایشو ہے، وہ کہتے ہیں کہ اگر وبا کا پھیلا غلطی ہے تو غلطی تو غلطی ہوتی ہے لیکن اگر چائنہ نے جان بوجھ کر اسے پھیلایا تو اسکے نتائج بھگتنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 1917 کے بعد ایسی حالت کبھی کسی نے دیکھی، کیا یہ غلطی تھی کہ وبا کنٹرول سے باہر ہوئی، یا جان بوجھ کر کی گئی سازش ہے، اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے وبا کے پھیلاؤ کے مکمل تحقیقات کا اعلان کیا
مبشر لقمان نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پڑھے لکھے الفاظ میں کیا ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوفٹ وار کا اعلان کیا؟ کہ چائنہ سے اب وہ وار لڑیں گے ٹریڈ وار ہو یا ملٹری وار کوئی بھی ہو، یہ چھوٹی بات تو نہیں،امریکی صدر یہ بات کر رہا ہے اور پھر وہ کہہ رہا ہے کہ یہ وائرس آیا کہاں سے، چائنہ کے حکام نے خود اس پر غور کیا، بین الاقوامی سائنسدانوں کو لیبارٹری میں جانے کی اجازت نہیں دی، چائنہ نے امریکی الزامات کی سرے سے ہی تردید کر دی، امریکی صدر نے کہا رمضان کا مہینہ آنے والا ہے اور مسلمان رمضان میں اسی طرح سماجی فاصلے پر عمل کریں گے جس طرح ایسٹر پر عیسائیوں نے کیا تھا
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ وبا سے سب سے زیادہ متاثر ملک اب تک امریکا ہے جہاں مریضوں کی تعداد سات لاکھ اور 38 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں، سپین میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار جبکہ 20 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں، اٹلی میں مریضوں میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہیں، طبی عملے کے مطابق مریضوں میں کمی آ رہی ہے، ایران نے وبا میں کمی کے بعد تہران میں کاروبار کو جزوی طور پر کھولنے کا اعلان کیا ہے ،اور کم خطرات کے حامل جو کاروبار ہیں ان کو کھولنے کی اجازت دی ہے،
سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات
سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار
سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات
خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔
اقوام متحدہ نے وبا کے اگلے مرکز کے حوالہ سے پیشنگوئی کی ہے کہ اس وبا کا اگلا مرکز کون ہو سکتا ہے ،اقوام متحدہ کے مطابق وبا کا اگلا مرکز افریقہ ہو سکتا ہے اور وہاں یہ وبا اتنی خطرناک صورتحال اختیار کر سکتی ہے کہ 3 لاکھ سے 33 لاکھ افراد ہلاک ہو سکتے ہیں، ایک تحقیق میں سائنسدان بتا چکے ہیں کہ براعظم افریقہ میں تقریبا 9 کروڑ 84 لاکھ افراد متاثر ہو سکتے ہیں، چائنہ نے وبا کے سب سے پہلے مریض کا پتہ چلا لیا ہے،ایک معمرمیاں بیوی سامنے آئے، خاتون کو بخار اور کھانسی تھی یہ بڑا بریک تھرو ہے اس سے وبا کے اصل مقام تک پہنچنے میں آسانی ہو گی، چین کی معیشت 1992 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ نقصان کی وجہ سے سکڑ گئی ہے، گزشتہ دو دہائیوں سے چائنہ کی معاشی ترقی 9 فیصد تھی جو چند مہینوں میں ہی سکڑ جائے گی.
وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات
عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل
ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں
امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات
مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ
دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے
سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات
جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی
دوسری طرف بھارت کے وزارت دفاع کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ممبئی کے علاقے میں نیول بیس کے اندر بھارتی نیوی کے کئی اہلکاروں کے ٹیسٹ ہوئے جن میں سے کئی کے ٹیسٹ مثبت آئے ان کو الگ رکھا گیا ہے اور وہ زیر علاج ہیں، اس سے پہلے امریکی جہاز میں 500 سے زائد افراد کو قرنطینہ کیا ہوا تھا سینکڑوں افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے جن میں سے ایک کا انتقال ہو چکا ہے،فرانس کے جہاز میں 2000 افراد میں سے 668 افراد کو وائرس کا شکار قرار دیا گیا ہے
دنیا بحران کی جانب گامزن ۔۔ https://t.co/3t1MHHImmf
& subscribe YouTube channel aswell
👇👇👇https://t.co/UUgqQ4mhmj pic.twitter.com/R1EhmumAbN— Muhammad Shoaib (@shoaibsb1) April 20, 2020
محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس نے عروج نہیں پکڑا،مئی کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں وبا عروج پر ہو گی، ابھی سماجی فاصلے سے وبا کو کنٹرول کیا گیا ہے اگر ہم لاک ڈاؤن مکمل کر دیں اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں تو وبا کو شکست دے سکتے ہیں،میل جول کو ختم کریں ،احتیاط کریں تو وبا کو شکست دی جا سکتی ہے
ہمارا جو نیچرل سسٹم ہے پاکستانیوں کا وہ بہتر ہے اور اس قابل ہے کہ وبا سے لڑ سکتے ہیں،آپ اس میں ذرا احتیاط رکھیں ہم لوگوں کوبھی احتیاط برتنی ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں آپ کو ہر ایک کو صحتمند رکھے اور اس وبا سے دور رکھے، آمین
چین سے پہلے امریکہ کو وبا کا پتہ تھا،ٹرمپ دنیا کو ماموں بناتے رہے، مبشر لقمان کے اہم انکشافات