دنیا کرونا سے لڑتی رہی، اسرائیل نے دو بیلسٹک میزائلوں‌ کا کامیاب تجربہ کر لیا

0
36

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے 2بیلسٹک میزائلوں کاتجربہ کرلیا

اسرائیل ایئرواسپیس انڈسٹری کے مطابق میزائل بحرہ روم میں کھلےسمندرمیں فائرکیے گئے،ایک میزائل کی رینج 90 کلو میٹر اور دوسرے کی 400کلومیٹرہے،

اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے لبنان میں ایران اور اس کے اتحادی حزب اللہ کے ساتھ تناؤ کے تناظر میں بحیرہ روم میں مختصر اور درمیانے فاصلے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب کامیابی سے تجربہ کیا ہے۔

سول اور فوجی فضائی صنعتوں میں مہارت حاصل کرنے والی سرکاری کاروباری اسرائیلی ایئر انڈسٹریز کمپنی نے ان تجربات کی تعریف کی جو اسرائیل نے کئے، اسرائیلی لانگ رینج میزائل نظام "لورا” کا حصہ بننے والے بیلسٹک میزائلوں کی حدود 90 سے 400 کلومیٹر کے درمیان ہے۔

اسرائیل ایئرواسپیس انڈسٹری کے مطابق دونوں میزائلوں نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا،کمپنی نے اسرائیلی فوج کی جانب سے تجربے میں معاونت پر شکریہ ادا کیا

اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے بھی بیلسٹک میزائلوں کے کامیاب تجربہ پر مبارکباد دی اور کہا کہ کرونا کے خلاف جنگ کے دوران ہم نے اسرائیل کے دفاع کو مزید مضبوط بنا لیا ہے

Leave a reply