مزید دیکھیں

مقبول

وزیراعظم آئندہ ہفتے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف اعلی وفد کے ہمراہ بدھ سے...

اسرائیل کے غزہ میں جنگی جرائم پر اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری

اقوام متحدہ کے آزادانہ بین الاقوامی انکوائری کمیشن نے...

نادیہ حسین کو کال کرنے والے جعل ساز کی تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستانی اداکارہ نادیہ حسین کو ایف آئی...

دنیا کا سب سے بڑا خاندان، بڑھئی کی 39 شادیاں،94 بچے، 14 بہو،33 پوتے پوتیاں،کتنے کلو پکتا ہے روز کھانا؟

دنیا کا سب سے بڑا خاندان، بڑھئی کی 39 شادیاں،94 بچے، 14 بہو،33 پوتے پوتیاں،کتنے کلو پکتا ہے روز کھانا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا خاندان کہاں بستا ہے اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا البتہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا خاندان بھارت میں مقیم ہے، ایک شخص جیونا چانا نے 39 شادیاں کیں اور گھر کے 181 افراد ہیں.

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جیونا چانا بھارت کے علاقے میزورم میں مقیم ہے، جیونا کے گھر کے 100 کمرے ہیں جن میں وہ رہائش پذیر ہیں، انکا گھر میزورم میں خوبصورت پہاڑیوں کے بیچ بٹگاوں میں ہے، جیونا نے 39 شادیاں کیں اور اس کے 94 بچے ہیں، جیونا کی 14 بہو اور 33 پوتے پوتیاں ہیں ، کل ملا کر 181 افراد 100 کمروں کے گھر میں رہتے ہیں.

رپورٹ کے مطابق جیونا بڑھئی کا کام کرتا ہے اور اسکے بچے بھی یہی کام کرتے ہیں، جیونا جس گھر میں رہتے ہیں اسکا کچن بھی کافی بڑا ہے، اس خاندان کی خواتین بھی کھیتی باڑی کرتی ہیں اور گھر چلانے میں جیونا کی مدد کرتی ہیں، جیونا کی سب سے بڑی بیوی سربراہ کا کردار ادا کرتی ہے یعنی ٹیم لیڈر ہے اور گھر کے دیگر لوگوں کے ذمہ کام دینے کے ساتھ ساتھ نگرانی بھی کرتی ہے.

رپورٹ کے مطابق اس گھر میں ایک روز میں کم ازکم 45 کلو چاول پکائے جاتے ہیں، اگر سالن بنایا جائے تو 30 سے 40 کلو چکن، دال ہو تو 25 کلو اوراگر سبزیاں ہوں تو کم از کم 60 کلو پکای جاتی ہیں، اس کے علاوہ جب کبھی فروٹ منگوایا جائے تو وہ کاٹنوں کے حساب سے آتا ہے تب خاندان میں پورا آتا ہے.

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی اس خاندان کو درج کیا گیا ہے،یہ ایسا خاندان ہے کہ اگر کسی میچ میں چلے جائیں تو وہاں کسی اور تماشائی کی ضرورت نہیں ، اور اگر کسی جگہ اکٹھے باہر بیٹھ جائیں تو ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے یہاں کوئی میلہ لگا ہو.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan