پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،وزیراعظم

0
66
pm

پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ احسن اقبال کو ایک جھوٹے کیس میں پھنسانے کی کوشش کی گئی،

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کو کیس سے بری ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں آج ورلڈ بینک کے صدر سے ملاقات ہوئی ورلڈ بینک کے صدر نے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، ورلڈبینک کےصدر کو سیلاب کی تباہ کاری سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا صدر ورلڈ بینک کو کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام پر بھرپور عملدرآمد کرےگا،صدر ورلڈ بینک کو بتایا کہ اکیلے سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے سے قاصر ہیں پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کہ سیلاب زدہ علاقوں میں اسہال میں مبتلا خوراک سے محروم لاکھوں بچوں کو خوراک فراہم کرنے کے لئے عالمی بینک کے صدر اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے مفید ملاقاتیں ہوئی ہیںانہوں نے عالمی برادری، بین الاقوامی تنظیموں، عالمی بینک، آئی ایم ایف اوردوسرے دوست ممالک پر زور دیا کہ وہ پاکستان اور سیلاب متاثرین کو زیادہ سے زیادہ امداد فراہم کرنے کے لئے تعاون کریں وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو سیلاب زدہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر اشیائے خوردونوش خصوصاً شیرخواربچوں کے لئے ضروری خوراک کی تقسیم کے لئے تمام وسائل بروئے کارلانے کی ہدایت کی

وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کا معاملہ اقوام عالم کے سامنے اجاگر کرنے اور مدد کی اپیل کرنے پر امریکی صدر جوبائیڈن کا شکریہ ادا کیا ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مین سیلاب زدگان کے حالات کو اجاگرکرنے اوردنیا سے فوری مدد کی اپیل کرنے پر شکریہ صدر جوبائیڈن ، میرا ملک سیلاب کی بد ترین تباہ کاریوں کا سامنا کر رہا ہے مدد میں پکارتے بچوںاورخواتین کی آواز پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے

قبل ازیں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں،این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری کر دی گئی ,این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں سیلاب سے مزید 7افراد جاں بحق ہوئے ہیں ملک بھر میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 576 ہو گئی، گزشتہ 24گھنٹے میں بلوچستان میں ایک،سندھ میں 6 افراد جاں بحق ہوئے، گزشتہ 24گھنٹے میں سیلاب سے 2افراد زخمی، مجموعی تعداد 12 یزار 862 ہو گئی، سیلاب اور بارشوں کے باعث 392 پل،13 ہزار 93 کلومیٹر سڑکیں تباہ ہوئیں ،سیلاب کے باعث اب تک 10 لاکھ 17 ہزار423 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں

سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی بیماریاں بھی پھیلنا شروع ہو گئی ہیں، محکمہ صحت سندھ کے مطابق حیدر آباد میں بنائے گئے ریلیف کیپس میں 210 متاثرین جلدی امراض میں مبتلا ہیں حیدرآباد میں 164 افراد ریلیف کیمپس میں ڈائریا میں مبتلاہوئے آنکھوں کے انفیکشن کے 34 کیسز رپورٹ ہوئے ملیریا 99 مشتبہ اور تصدیق شدہ 11 کیسز رپورٹ ہوئے ،250 افراد کو سانس کی تکلیف کے انفیکشن کی شکایت ہوئی ،376 افراد دیگر مختلف امراض میں مبتلا ہوئے ایک ہزار 351افرادکو میڈیکل سہولیات دی گئیں

وزیرخارجہ بلاول  کی میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات

سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

حکومت پنجاب نے سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا سروے 12 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری کی ملاقات ہوئی ہے

Leave a reply