دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن

0
33
دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن میں قومی ووٹرز ڈے کی تقریب ہوئی چیف الیکشن کمشنر مہمان خصوصی تھے

اس موقع پر الیکشن کمیشن کی جانب سے پیغام میں کہا گیا کہ ملک میں آزاد منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخاب کرانا ای سی پی کی ذمہ داری ہے تمام رجسٹرڈ ووٹرز کے شناختی کارڈ پر درج پتہ معلومات تصویری ریکارڈ ہوتا ہے خواتین ، مرد ،نوجوان ،معذورافراد، واجہ سرا اور اقلیتوں سب کو ووٹ دینے کا حق ہے،خواتین کے شناختی کارڈ بنوائیں اور اُن کے ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں،ٹیکنالوجی کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھائے ہیں 8300ایس ایم ایس سروس ، آن لائن ریکروٹمنٹ سسٹم سمیت دیگر اقدامات اٹھائے ہیں،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہا کہ دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی ،بیلٹ پیپر سے عوام کو خوابوں کی تعبیر ملی ،جمہوریت دنیا کا پسندیدہ نظام ہے ،تحریک پاکستان میں بیلٹ نے اہم کردار ادا کیا ،الیکشن کمیشن کمیشن کے سامنے بہت سے چیلنجز تھے ،ووٹر آگاہی اور خواتین کو ووٹر لسٹوں میں شامل کرنا چیلنج تھا کوئی بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار نہیں تھی،آج الیکشن کمیشن ایک مضبوط ادارہ بن چکا جسکی الگ پہچان ہے ،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں پی ایم یو کے ذریعے الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز ووٹرز کے لیے کام کیا جارہا ہے،آر ایم ایس کو اپڈیٹ کررہے ہیں ،بلوچستان میں جینڈر گیپ کم کرنے کے لیے عالمی اداروں کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں ،خیبرپختونخوا میں مشکل حالات کے باوجود ضمنی الیکشن کروائے گئے بلوچستان میں پرامن بلدیاتی انتخابات کا عمل مکمل ہوا،

چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ بندیاں آسان کام نہیں، کم از کم 6ماہ درکار ہوتے ہیں،پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے لیے 2 بار حلقہ بندیاں کی گئیں ،صوبائی حکومت نے 2 بار الیکشن قوانین تبدیل کیے ،الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے لیے حکومت کو پابند کیا ،ڈیجیٹل حلقہ بندیوں پر تاحال کام شروع نہیں ہوا ،ڈیجیٹل مردم شُماری کے نتائج وقت پر آگئے تو بروقت انتخابات کے لیے تیار ہو نگے، ملک میں بلدیاتی انتخابات اہم ہوتے ہیں،انتخابی نظام میں شفافیت یقینی بنائی جارہی ہے،الیکشن کے دوران بدامنی کی کوشش کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اپریل کے آخر ی ہفتے میں پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کرادیں گے،کوئی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار نہیں ہوتی بلدیاتی انتخابات کا قانون دوبارہ تبدیل کیا تو آئینی اختیارکے تحت پرانے قانو ن پر الیکشن کرائیں گے ،بلوچستان کے 32 اضلاع میں 29 مئی کو انتخابات کا عمل مکمل کیا گیا،بلوچستان کے باقی اضلاع میں الیکشن 11دسمبر کو کرائے جا ر ہے ہیں،ضابطہ اخلاق خلاف ورزی پر پارٹی سربراہ سمیت کارکنوں کے خلاف کارروائی کی گئی کراچی ، حیدرآباد ڈویژ ن میں الیکشن ملتوی ہوا جو 15 جنوری کو ہوگا

چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کسی بھی فورم پر ای وی ایم اور اوورسیز ووٹنگ کی مخالف نہیں کی،ایسا نہیں ہوسکتا کہ جلد بازی میں پورا الیکشن متنازعہ بنادیں ، برازیل کے سفیر نے کہا اگر پاکستان 2023 کا الیکشن ای وی ایم پر کروائے تو یہ کرشمہ ہوگا جو ممالک الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کررہے ہیں پورے مراحل سے گزرے ،6،9ماہ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے الیکشن نہیں کیا جاسکتا ،آئندہ ضمنی الیکشن میں بطور پائلٹ پراجیکٹ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کیا جائیگا، اوورسیز ووٹنگ کے لیے 2 پائلٹ پراجیکٹ مکمل کیے اور رپورٹ حکومت کو بھیجی ،

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کے لئے تیار ہے،اپنی تعیناتی کیلئے کسی سے درخواست نہیں کی تھی بطور الیکشن کمشنر تعیناتی کا پتہ میڈیا سے چلا چیف الیکشن کمشنر کیلئے نامزدگی پر پی ٹی آئی کا مشکورہوں،تعیناتی کے وقت میرا ٹریک ریکارڈ سب کے سامنے تھا ،الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بہت بڑا حامی ہوں،خواہش تھی جلدی سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین آئے،پنجاب بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ممکن نہیں پنجاب میں الیکٹرانک ووٹنگ قانون کے باوجود آئینی اختیار استعمال کریں گے،

قبل ازیں قومی اسمبلی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے ‘ووٹرز ڈے’ پر پیغام میں کہا کہ ووٹرز ڈے منانے کا مقصد عوام میں ووٹ کی اہمیت کو اُجاگر کرنا ہے، پاکستان کا آئین ملک کے تمام لوگوں کو حق رائے دہی کے ذریعے جمہوری قوتوں کو مضبوط بنانے کا مکمل اختیار دیتا ہے،

صوبہ پنجاب میں 7دسمبر کو قومی ووٹرز ڈے نہائیت جوش و خروش سے منایا گیا۔صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ضلعی الیکشن کمشنرز کی سربراہی میں ووٹر آگاہی کیلئے مختلف سیمینارز، آگاہی واک، اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت میں قومی ووٹرز کے دن کی مناسبت سے مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی سربراہی صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے کی جب کہ جوائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر عبد الحفیظ، جوائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر سائیں بخش چنڑ اور دیگر سینئیر افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات، سول سوسائیٹی نمائیندگان، الیکشن کمیشن کے ڈویلپمنٹ پارٹنرز، اداروں کی سرکردہ شخصیات اور میڈیا نے بھی بھرپور شرکت کی۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، سعید گل نے اس موقع پر ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے شرکاء سے خطاب کیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن کی یہ آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ شفاف الیکشن کے انعقاد کے لئے تمام ایسے اقدامات کرنا جن سے انتخابی نظام کو تقویت ملے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف آج قومی ووٹر ز ڈے کو جوش وخروش سے صوبہ بھر میں منا رہے ہیں بلکہ اس توسط سے پاکستان کے تمام اہل ووٹرز سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں اور انتخابات کے دن ا پنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے پولنگ اسٹیشنز پر ضرور تشریف لائیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے اس موقع پر الیکشن کمیشن کے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابی نظام کو نئے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن پانچ سالہ سٹریجک پلان 2019-23کے زیادہ تر اہداف مکمل کر چکا ہے۔ الیکشن کمیشن میں جدید بنیادوں پر ریسرچ اینڈ ڈویلمپنٹ سنٹر قائم کیا گیا ہے، جو کہ ایک تحقیقاتی ونگ ہے اس کا کام ای وی ایم (EVM)اور اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ووٹنگ کے مختلف طریقہ کار اور دنیا میں استعمال ہونے والی جدید ترین طریقوں پر ریسرچ کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ووٹرز کی آگاہی کیلئے ووٹر ایجوکیشن اور آگاہی کا کام بھی چاروں صوبوں میں جاری ہے۔ جنوری 2022؁ء سے صوبائی اور ضلعی سطح پر Student Voter’s Awareness Sessions منعقد کئے جارہے ہیں جن کو ہمارے ضلعی الیکشن کمشنر حضرات پورے جوش و خروش سے مختلف تعلیمی اداروں میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے حال ہی میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کاکام مکمل کر لیا ہے یہ کام اکتوبر 2021؁ء کو شروع کیا گیا اور مختلف مراحل سے گز رکر 7اکتوبر2022؁ء کو حتمی انتخابی فہرست جاری کر دی گئی جس کے مطابق صوبہ پنجاب میں 7کروڑ 6لاکھ 34ہزار735رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ووٹ رجسٹریشن اب بھی جاری ہے، صوبہ پنجاب میں 2080فارم وصولی سینٹر ز قائم کئے ہیں۔ علاوہ ازیں ضلعی الیکشن کمشنر دفاتر میں ون ونڈو رجسٹریشن ڈیسک بھی قائم کئے گئے ہیں۔ عوام الناس سے اپیل ہے کہ 8300پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر ووٹ کی تفصیلات چیک کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹون میں مرد اور خواتین ووٹرز کے مابین فرق کو کاطر خواہ حد تک کم کرلیا ہے۔ یہ فرق 2018 میں 12 فیصد تھا جبکہ آج الیکشن کمیشن، نادرا اور سول سوسائیٹی کی کاوشوں سے یہ فرق کم ہو کر 8فیصد رہ گیا ہے۔

تقریب میں موجود شرکاء نے الیکشن کمیشن کے اقدامات کو سراہا اور ووٹرز کی آگاہی کے سلسلے میں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ تقریب میں موجود اقلیتی نمائینوں، اور افراد باہم معذوری نے بھی حق رائے دہی کے استعمال میں درپیش مشکلات پر روشنی ڈالی۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ تمام مشکلات کا حل جلد کیا جائے گا۔

عمران نیازی کی فسطائی سوچ،گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا،شہباز

دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا

دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال

3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ

ہارے ہوئے عمران خان کی الوداعی تقریر قوم نے کل سن لی، اہم شخصیت بول پڑی

Leave a reply