وزير اعظم کے نمائنده خصوصى برائے مذہبى ہم آہنگى حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر نظریہ پاکستان ٹرسٹ میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کو اس راستے پر ڈالا جائے جو قائداعظم نے دیا،
علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے اپنی زندگی میں واضح کر دیا کہ ہمارا آئین چودہ سو پہلے آ چکا ہے، پاکستان کی اساس کلمہ طیبہ ہے کیا ملک میں انصاف نہ ملنے کےلئے بنایاگیا جمہوریت کےلئے الیکشن کرواتے تو کیا اس میں غریب حصہ لے سکتا ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ اس ملک میں قانون ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا، ریڑھی اور سائیکل والے کا بھی پاکستان ہے، اسلامی نظام کی بنیاد پر پاکستان بنایاگیا لیکن بدقسمتی ہے ملک میں پچیس نظام تعلیم ہے، ملک کے تعلییی نصاب میں قائد اعظم یا علامہ اقبال کا نہیں بلکہ انگریزوں اور ان کے موسیقار کے نام شامل ہیں، پاکستان کو قائد اعظم کے افکار پر چلانے کے لئے یکساں نظام تعلیم دینا ہوگا،
طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ اسلام و آئین پاکستان میں عورتوں کو اتنا تحفظ دیا جو کسی اور مذہب نے نہیں دیا گیا، جو عورتوں کا استحصال کرے گا اس کا ہاتھ روکیں گے بچیوں کا وراثت میں حق نہیں دیاجاتا اگر قائداعظم کا پاکستان بن جائے تو کوئی لڑکیوں کااستحصال نہ ہو، سوال ہے کوئی ایک الیکشن بتائیں جس میں غریب کو حق ملا ہو اور وہ ایوان تک پہنچا ہو، قائد اعظم کا پاکستان وڈیروں یا جاگیر داروں کے لئے نہیں بنایا، پوری دنیا کے جہاز پاکستان کی طرف آ رہے، دو ہزار ایک سے کہتے جنگ سے مسئلہ حل نہیں ہوئے ڈائیلاگ سے معاملہ حل ہوگا،بھارت نے افغانستان میں دہشت گردی کے کیمپس کھولے ہوئے تھے، مساجد امام بارگاہیں چرچ پارکس ہر جگہ دھماکے ہوئے اور بچوں سمیت اسی ہزار شہدا کا خون رنگ لے آیا،
شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی
محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا
وزیراعظم نے مکہ میں دوران طواف 3 مرتبہ مجھے کیا کہا؟ طاہر اشرفی کا اہم انکشاف
سن لیں، یہ کام کرنیوالوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان
خواتین کو تعلیم سے روکنا جہالت،گزشتہ 7ماہ سے انتشار کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،طاہر اشرفی
طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت افغانستان سے نکل کر صف ماتم کررہا ہے، کبھی الزام لگاتے ہیں پنج شیر میں پاک فوج نے فتح کیا لیکن دنیا اندھی نہیں ہے سب دیکھ رہی ہے، ہم سے غلطیاں ہوئیں لیکن ان غلطیوں پر کھڑے ہوجانا ابلیس اور معافی بندوں کا عمل ہے، پانچویں کلاس تک یکساں نظام تعلیم میں اسلام ،پاکستان کی اساس و نظریہ ملے گا، نظام عدل میں تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے ہم چاہتے ہیں ملک میں کوئی بھوکا نہ سوئے، افغانستان میں امن و استحکام پر واضح کرتے ہیں امن میں ہی معاون ہیں ، افغانستان کی سرزمین پاکستان کے لیے استعمال نہ ہوتو اس پر عمل بھی ہو ، ہم چاہتے ہیں دنیا افغانستان کی مدد کرے، بھارت کر طرح سے ناکام ہوگیا تو وہ فرقہ وارانہ فسادات و تخریب کاری کرے تاکہ الزام افغانستان پر جائے لیکن ایسا نہیں ہونے دیں گے، دنیا کو پاکستان اور افغانستان کی عورت کی بہت فکر ہے، عافیہ صدیقی کی دنیا کو کیوں فکر نہیں ہے ، اگر عافیہ نے امریکی فوجی پر گن اٹھائی تو ان سے صلح کر لی لیکن سچ وہ تب بولیں گے جب عافیہ صدیقی کی رہائی ہوگی، ہمارے اداروں کو ادارہ رہنا چاہئے پارٹیاں نہیں بننا چاہئے، مذاکرات کےلئے دروازے کھلنے رہنے چاہیں الیکشن کمیشن ہمارا ادارہ ہے ،بطور حکومت خواہش ایسا الیکشن ہو جس پر کوئی انگلی نہ اٹھائے سکے، نظریہ پاکستان کے خلاف کوئی مواد نہیں پڑھانے دیا جائے گا جہاں کوئی کمی ہوگی تو اسے پورا کریں گے، الیکشن کمیشن اپنی حدود میں رہے پارٹی نہ بنے، وزراء اور ادارے پاکستان کے ہیں مل بیٹھ کر ڈیڈ لاک ختم کر لیں گے،
کسی بھی مکتبہ فکر کو کافر نہیں قرار دیا جا سکتا ،علامہ طاہر اشرفی