پی آئی اے؛ دوران پرواز سگریٹ پینے والے عملے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا

0
27

پی آئی اے پرواز پر سگریٹ پینے والے عملے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا

پی آئی اے کی پرواز پر سیگریٹ نوشی کرنے والے عملے کے ارکان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پروازوں پر سگریٹ نوشی کرنے والے عملے پر فی کس ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ جرمانے کا فیصلہ یورپی سی اے اے ’’سافا‘‘ پروگرام کے تحت پی آئی اے طیارے کی انسپکشن کے دوران اسموکنگ کے انکشاف پر کیا گیا ہے، جب کہ ایئر لائن انتظامیہ نے نو اسموکنگ آن بورڈ پالیسی کی خلاف ورزی میں ملوث عملے کو ممکنہ جرمانے کا سرکلر بھی جاری کردیا ہے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ پرواز پر تعینات دیگر عملے کی جانب سے سیگریٹ نوشی کرنے والے کے بارے میں رپورٹ کرنا ضروری ہے، رپورٹ نہ کرنے والے عملے کو بھی ایک لاکھ روپے فی کس جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ پرواز پر تعینات عملہ نو اسموکنگ آن بورڈ پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنائے، بصورت دیگر فی کس ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

دوسری جانب ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی لانگ روٹ پرواز پر پانی کی قلت کے سبب مسافروں کو ٹوائلٹ کے لیے منرل واٹر کی بوتلیں فراہم کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 784 پر اس وقت مضحکہ خیز صورتحال پیدا ہوگئی۔ جب ہزاروں فٹ کی بلندی پرجہاز میں قلت آب کا مسئلہ پیدا ہوا،ذرائع کے مطابق گراونڈ اسٹاف اور انجینئرز نے ٹورنٹوسے طیارے کی روانگی کے وقت پانی لوڈ نہیں کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے، فیصلے کیخلاف اپیل دائر
لوکل باڈی سسٹم یقینی بنانا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، عدالت عالیہ
2.9 ملین سے زیادہ کیپٹاگون گولیاں سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام
فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
ٹورنٹو ائرپورٹ سے اڑان بھرنے کے 3 گھنٹے بعد جہاز کے ٹینکس میں پانی ختم ہوگیا،اس صورتحال کےسبب رفع حاجت کےلیے واش روم جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا،غیر معمولی صورتحال کے پیش نظرجہازکے عملے نے ٹوائلٹ کے لیے مسافروں کومنرل واٹر دیا،بوائنگ 777 طیارے میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے۔ بیشترمسافروں نے پینے کا صاف پانی باتھ روم میں استعمال کیا،اسی بناء پر مسافروں کو چائے اور کافی بھی نہیں دی جا سکی، جس کی بناء پر مسافروں نے 13 گھنٹے اذیت میں گزارے۔

Leave a reply