اداکارہ دردانہ بٹ طبیعت ناسازی کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل

0
36
اداکارہ-دردانہ-بٹ-طبیعت-ناسازی-کے-باعث-وینٹی-لیٹر-پر-منتقل #Baaghi

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ دردانہ بٹ کو طبیعت ناسازی کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔

باغی ٹی وی : پاکستان کے مزاحیہ ڈراموں میں یادگار کردار ادا کرنے والی ماضی کی مشہور اداکارہ دردانہ بٹ شدید علیل ہیں۔ اداکار و میزبان خالد ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اداکارہ کے مداحوں کو ان کی طبیعت کی ناسازی کی اطلاع دی اور ان کے لیے دُعاؤں کی اپیل کی۔

خالد بٹ نے سینئر اداکارہ کی طبعیت خرابی سے متعلق بتایا کہ دردانہ بٹ شدید علیل ہیں اور انہیں طبعیت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ 83 سالہ دردانہ بٹ نے اداکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور کامیڈی ڈرامہ ’ففٹی ففٹی‘ میں معین اختر کے ساتھ کیا تھا جسے خوب پسند کیا گیا تھا اداکارہ کو ان کی بہترین صلاحیتوں کے اعتراف میں 1985 میں پی ٹی وی کی جانب سے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔

کوئی گالیاں دے کر مجھے جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتا مہوش حیات

Leave a reply