برطانیہ:مسلمانوں اوراسلام کےخلاف نفرت انتہا پر:نماز تراویح کےدوران شرپسند نمازیوں پرانڈےپھینک کرفرار

0
35

لندن : برطانیہ میں مسلمانوں اوراسلام کےخلاف نفرت انتہا پر:نماز تراویح کے دوران شرپسند افراد نمازیوں پر انڈے پھینک کر فرار ،اطلاعات کے مطابق مشرقی لندن کے ایک اسلامک سینٹر میں نماز تراویح کے دوران نامعلوم شرپسند انڈے پھینک کر فرار ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق الفورڈ اسلامک سینٹرپرگزشتہ شب نمازتراویح کےموقع پر نامعلوم افراد نے نمازیوں پر انڈے پھینکے۔

مسجد انتظامیہ کے مطابق سلوررنگ کی کارپر سوار 5حملہ آور سرمنڈھے اور سفید فام تھے، مسجد سیکیورٹی گارڈکار سےکچلےجانےکےخوف سے نمبرپلیٹ نوٹ نہیں کر سکے۔میٹروپولیٹن پولیس نے نماز تراویح کے دوران انڈے پھینکے جانے کی تصدیق کی ہے۔

Leave a reply