کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کےدوران علاقہ مکینوں کا حملہ،1جاں بحق، 6 زخمی

0
31

کراچی :شہرقائد یعنی کراچی کے علاقے سرجانی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اینٹی انکروچمنٹ ٹیم پر حملے میں مختیار کار جاں بحق، 6 افراد زخمی ہوگئے۔

سرجانی سیکٹر 8 سارہ بی بی گوٹھ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران قبضہ مافیا کی جانب سے فائرنگ اور پتھراؤ کیا گیا جس کے نتیجے میں مختیار کار منگھوپیر اعجاز چانڈیو جاں بحق ہوگئے،ہنگامہ آرائی میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں تحصیل داراور کرین ڈرائیور بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں کی جانب سےاینٹی انکروچمنٹ ٹیم پرپتھراؤ کیا گیا، زخمیوں میں اینٹی انکروچمنٹ فورس کے 3 اہلکار بھی شامل ہیں۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے سرجانی میں اینٹی انکروچمنٹ ٹیم پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

مراد علی شاہ نے مختیار کار اعجاز چانڈیو کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی کو ہدایت کی کہ جو بھی لینڈ گریبر مافیا اس واقعے میں ملوث ہے اسے فوری گرفتار کیا جائے۔

Leave a reply