دشمن ہر دفعہ ہمارے دلیرانہ جواب سے حیران ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

0
35

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مخالفین ہر دفعہ ہمارے دلیرانہ جواب سے حیران ہوں گے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا ہے کہ 27 فروری کسی بھی جارحیت کے خلاف مسلح افواج کے عزم کی یاد گار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کی کسی بھی کارروائی کا ہمیشہ 27 فروری کی طرح بھرپور جواب دیں گے اور پاکستان کے دشمنوں کے کسی بھی مس ایڈونچر کو ہمیشہ شکست دی جائے گی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے سرپرائز ڈے کے ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا کہ ہمارے مخالفین ہر دفعہ ہمارے دلیرانہ جواب سے حیران ہوں گے۔


27 فروری وہ دن ہے جب پاکستان کی آزاد فضاؤں کے محافظ شاہینوں‌ نے دلیری اور شجاعت کی ایک نئی تاریخ‌ رقم کی اور بھارت کو دنیا بھر میں‌ ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ آج کے روز دشمن کے دو جنگی طیارے پاکستان کی فضائی حدود میں‌ داخل ہوئے جنھیں ہمارے شاہینوں‌ نے مار گرایا۔پاکستان کی فضائی حدود میں‌ گھسنے کی کوشش کرنے والے دو طیاروں میں سے ایک کا پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا اور اقوامِ عالم میں بھارت کی ذلت و رسوائی کا سبب بنا۔ بھارت کا دوسرا جنگی طیارہ مقبوضہ کشمیر میں‌ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

واضح‌رہےکہ پاکستان کے ازلی بزدل دشمن بھارت نے پلوامہ واقعے کا بہانہ بنا کر پاکستانی قوم اور پاک فوج کو للکارا تھا۔ بھارتی طیاروں نے 25 اور 26 فروری 2019ء کی درمیانی شب آزاد کشمیر میں در اندازی کرتے ہوئے بالاکوٹ میں جعلی آپریشن کا ڈرامہ رچایا۔ پاکستانی طیاروں نے تعاقب کیا تو دشمن کے جہازوں نے بدحواسی میں اپنے پے لوڈ گرا کر بھاگنے میں ہی عافیت جانی۔ بھارتی طیاروں نے پاکستان میں ایک کوا اور سات درخت مار گرائے تھے،

بھارت کے رات کے حملے کا پاکستان نے دن میں جواب دیا،پاک فضایہ کے شیر دل جوانوں نے بھارت کا ایک طیارہ آزاد کشمیر میں، دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرایا۔ ایک ہی دن بعد جوابی حملے نے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا اور جنگ کی باتیں کرنے والا بھارت جھاگ کی طرح بیٹھ گیا.

Leave a reply