بھارت کو منہ کی کھانی پڑی، پاکستانی قوم کے حوصلے بلند ہیں، رانا جبران
لاہور () پاکستان ملی لیبر فیڈریشن نے آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ملی لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا جبران نے کہا ہے کہ پاکستانی افواج وطن عزیز کے چپے چپے کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور اہلیت رکھتی ہیں۔ پاک فضائیہ نے بھارتی فضائی تنصیبات پر کامیاب حملے کر کے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے ہیں، جو نہ صرف عسکری کامیابی ہے بلکہ پوری قوم کے حوصلے کی علامت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملی لیبر فیڈریشن لاہور کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں لاہور کے چیئرمین میاں ریاض، صدرچوہدری ابوہریرہ، جنرل سیکرٹری محبوب عالم سندھوو دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کا محنت کش طبقہ، سرکاری اور نیم سرکاری ملازمین وطن کے دفاع کے جذبے سے سرشار ہیں اور مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے ہر محاذ پر متحد ہے۔ قوم کے حوصلے بلند اور ارادے مضبوط ہیں، اور پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔
آپریشن بنیان مرصوص دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب ہے، ملی لیبر فیڈریشن

Latest from تازہ ترین
بغیر اجازت حج کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات، ڈرونز اور اے آئی سے نگرانی
سعودی عرب نے حج کے دوران غیرقانونی عازمین کی روک تھام کے لیے ڈرونز، جدید کیمرے، اور مصنوعی ذہانت سے لیس سخت نگرانی کا

بھارت میں طبی رضاکار پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار
بھارتی پولیس نے ریاست گجرات کے علاقے رن آف کچھ سے ایک 28 سالہ طبی رضاکار، سہا دیو سنگھ گوہل کو پاکستان کے لیے

روس اور یوکرین قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ مکمل، 307 قیدی رہا
یوکرین اور روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے میں 307 قیدیوں کو آزاد کر دیا گیا۔ روسی وزارت دفاع نے روسی

پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں سے 7 افراد جاں بحق، 41 زخمی
پنجاب بھر میں ہونے والی شدید آندھی اور طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 7 شہری جاں بحق جبکہ 41 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پہلگام حملے سے متعلق سوال کرنے پربھارتی فوج کے 18 سکھ اہلکار گرفتار،بغاوت کے الزامات
بھارتی فوج نے اپنے 18 سکھ فوجیوں کو گرفتار کر لیا ہے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے پہلگام حملے سے متعلق سوشل