وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بری، فضائی اور بحری افواج نے دشمن کو ایسا سبق سکھایا ہے جسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا، اور اس تاریخی کامیابی میں پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنی افواج کے ساتھ کھڑی رہی۔
باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے کراچی میں نیول افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج کا آپس میں مربوط اور منظم تعاون تاریخ کا سنہری باب ہے، اور حالیہ صورتحال میں جس انداز سے تینوں مسلح افواج نے دشمن کے عزائم خاک میں ملائے، وہ ہماری قومی طاقت کی واضح عکاسی کرتا ہے۔بری فوج نے دشمن کے ٹھکانوں پر ٹھیک نشانے لگائے، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دشمن کو سبق سکھایا، اور پاک بحریہ نے اپنی زبردست تیاری سے دشمن کے عزائم کو سمندر میں ڈبو دیا۔”بحریہ نے دوارکا کی تاریخ دہرانے کے لیے مکمل تیاری کر رکھی تھی، لیکن دشمن نے ہماری تیاری اور ماضی کی پٹائی دیکھ کر مزید رسوائی سے بچنے کے لیے حملے کی ہمت نہ کی۔
وزیراعظم نے پی این ایس مہران کے شہید لیفٹیننٹ یاسر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دشمن کے سامنے سینہ سپر ہو کر مادرِ وطن کی حفاظت میں جان قربان کی، اور پاکستان کے وقار پر آنچ نہ آنے دی۔یہ شہداء اور غازی ہمارے قومی فخر اور قربانی کی روشن مثال ہیں.
"شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کا فخریہ ایئرکرافٹ کیریئر ’وکرانت‘ 400 ناٹیکل میل کے اندر آنے کی جرات نہ کرسکا، اور پانچ گنا بڑی بھارتی بحریہ مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی۔رافیل طیاروں کی تباہی اور ہمارے جوانوں کی جرأت دیکھ کر بھارت کی نام نہاد طاقت میدان چھوڑ گئی، ہماری شارکس نے ہندوستانی وہیل کو مار بھگایا۔”پاکستان کی بندرگاہیں، بالخصوص کراچی اور بن قاسم، جنگی دباؤ کے باوجود مکمل طور پر فعال رہیں، جبکہ بھارت کے مغربی ساحل پر تجارتی سرگرمیاں ٹھپ ہو گئیں۔ یہ ہماری عمدہ حکمت عملی اور دفاعی برتری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے اس کامیابی کو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان کی بہترین کوآرڈینیشن کا نتیجہ قرار دیا۔شہباز شریف نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور تمام تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے، تاہم اگر دشمن نے دوبارہ جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اُسے ہر محاذ پر تیار پائے گا۔ہمیں اپنے وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنا آتا ہے، ہم کسی پر جارحیت نہیں کرتے، لیکن کسی جارح کے لیے زمین تنگ کر دینا جانتے ہیں۔”
کرنل صوفیہ دہشت گردوں کی بہن کہنے والے بی جے پی وزیر کی معافی مسترد
پی ایس ایل،اسلام آباد کا طوفانی آغاز، کراچی کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 9 دہشتگرد ہلاک
سینیٹ اجلاس میں سیکیورٹی فورسز پر الزام لگانے پر اراکین میں تلخ کلامی
چین کی پاک بھارت کشیدگی پر تشویش، تحمل کا مشورہ