آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خیرپورٹامیوالی کا دورہ کیا اوربہاولپورکورکی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔اس موقع پرآرمی چیف کو مشقوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کا مقصد چیلنجز سے نمٹنا اور پیشہ ورانہ مہارت کو بڑھانا ہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے فیلڈ فائر،ایئر ڈیفنس، آرمڈ کور،اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل اور دیگر مشقوں کا معائنہ کیا،بعد میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مشق میں حصہ لینے والے فوجی جوانوں سے بات چیت بھی کی، آرمی چیف نے تربیتی معیار، آپریشنل تیاریوں اور افسران اور دستوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے فوجی جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ ہر حال میں روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ "ہم چیلنجوں سے بخوبی واقف ہیں اور قوم کی حمایت سے ہم پاکستان کے دشمنوں کے کسی بھی مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں”،پاک فوج ہر قسم کی مشکلات کے خلاف پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ پاک فوج کی پوری توجہ مادر وطن کی سرحدوں کے خطرات کے خلاف دفاع پر مرکوز ہے اور قوم کی حمایت سے مسلح افواج پاکستان کے دشمنوں کو شکست دیں گی، انشااللہ،
قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر بہاولپور نے استقبال کیا۔
غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف
نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف
عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات
یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب
یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے نغمہ جاری
ہندو برادری بھی شہداء کی عزت و تکریم کے لئے میدان میں آ گئی
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے قطر آرمڈ فورسز کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے علمائے کرام و مشائخ کی ملاقات
امام کعبہ کا پاکستان آنا پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے،آرمی چیف
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،