نیدرلینڈ نے پاکستان سے نمک کےذریعے اسمگل کی گئی ڈیڑھ ہزارکلوسےزائد ہیروئن ضبط کرلی

0
23

لندن : نیدرلینڈز کے حکام نے ملکی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی مقدار پکڑ لی۔ڈچ حکام نے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا کہ رواں ماہ روٹر ڈیم شہر سے ڈیڑھ ہزار کلو سے زائد ہیروئن ضبط کر لی گئی۔

روٹرڈیم کے پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’منشیات کی یہ مقدار کسٹمز اہلکاروں نے پاکستان سے آنے والے ہمالیائی نمک کے کنٹینرز سے برآمد کی۔ اس کارروائی کے لیے ڈچ حکام نے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے ساتھ مل کر کام کیا۔ ڈچ حکام کے مطابق ضبط شدہ منشیات کی قیمت تقریباً ساڑھے چار کروڑ یوروز بنتی ہے۔

برطانوی نینشل کرائم ایجنسی کی جاری کردہ معلومات کے مطابق ڈچ حکام نے اس کارروائی کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا، جن میں سے تین کا ریمانڈ لے لیا گیا۔پراسیکیوٹرز کے مطابق اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ کیس کی مزید کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں۔

Leave a reply