ای چالان ادا نہ کرنے والے بچ کےدکھائیں:جوبھی جہاں بھی ٹرانزکشن ہوگی توہوگی کٹوتی ضرور

0
35

لاہور:ای چالان ادا نہ کرنے والے بچ کےدکھائیں:جوبھی جہاں بھی ٹرانزکشن ہوگی توہوگی کٹوتی ضرور،اطلاعات کے مطابق سیف سٹیزاورایکسائزنے ای چالانزنادہندگان سے جرمانہ وصول کرنے کےلئے لائحہ عمل تیار کرلیا،

گاڑی ٹرانسفر، ٹوکن ٹیکس ادائیگی سمیت دیگرٹرانزیکشن پرعدم ادا شدہ جرمانے وصول کئے جائیں گے۔ قانون میں ترمیم کے بعد عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔

ذرائع کےمطابق سیف سٹیز ای چالانز کی کٹوتی کی مدمیں 2فیصد ایکسائزکو ادا کرے گا۔سیف سٹیز کی جانب سے سمری ترامیم کے لئے بھجوائی جائے گی۔

ایکسایز محکمہ ایف بی آر اور انکم ٹیکس کے مختلف ٹیکسز کی کٹوتی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے دوران وصول کرتا ہے۔دونوں محکموں میں بہتر کوآرڈنیشن سے ای چالاننگ کی وصولی بہتر ہوگی۔شہرمیں 20 کے قریب گاڑی مالکان کی جانب ای چالاننگ کی ادائیگی نہیں کی گئی

Leave a reply