ترکی میں شدید زلزلہ:بڑی بڑی عمارتیں زمین بوس

0
33

لاہور:ترکی میں شدید زلزلہ:بڑی بڑی عمارتیں زمین بوس ،اطلاعات کے مطابق ترکی کے ساحل پرایک بہت شدید زلزلہ آیا ہے جس میں بڑے پیمانے پرجانی ومالی نقصان کا اندیشہ ہے،

 

 

ترکی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہےکہ یہ زلزلہ یونان کے جزیرے سموس کے شمال میں ترکی کے ایجیئن ساحل پر آیا ہے۔

 

 

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے بتایا کہ 7.0 شدت کا زلزلہ ترکی کے صوبہ ازمیر کے ساحل کے ساتھ علاقے میں آیا ، اس زلزلے کے شدید زلزلے کے جھٹکے استبول اوریونان کے شہر ایتھنز تک محسوس کیے گئے

 

 

ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں لیکن ابھی واضح تعداد سامنے نہیں آسکتی ، ادھر ترکی کے شہر ازمیر کی تصاویر نے ایسی عمارتیں دکھائیں جو زمین بوس ہوگئی ہیں جن کو دیکھ کراندازہ ہوتا ہےکہ یہ زلزلہ شدید تھا

 

 

یاد رہے کہ ترکی اور یونان دونوں فالٹ لائنز پر بیٹھے ہیں اور زلزلے عام ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ لوگ گرے ہوئے عمارتوں کے ملبے تالے سے تلاش کررہے ہیں عینی شاہدین نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہر کے لوگ سڑکوں پر آگئے۔

 

Leave a reply