ایسٹر سے قبل مسیحی ملازمین سمیت بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے ملازمین کی تنخواہ کی ادا کردی گئیں۔ ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی سید امداد علی شاہ کی ہدایت پر شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کے تمام محکموں کے ملازمین سمیت ایسٹر سے قبل مسیحی ملازمین کی تنخواہ کی بروقت ادائیگی یقینی بنا دی گئی ،بلدیہ کورنگی کے ملازمین کی نمائندہ یونین پیپلز لیبر یونین کے صدر عدنان حبیب صدیقی اور سیکریٹری محمد عامر نے ایسٹر سے قبل مسیحی ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی سمیت بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے ملازمین کی بروقت تنخواہ ادا کرنے پر ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی اور میونسپل کمشنر سید امداد علی سے اظہار تشکر کیا ہے ۔