روزویلٹ ہوٹل کوقرض سے چھٹکارادلانے کیلیے حکومت پاکستان کا احسن اقدام :105ملین ڈالر کی منظوری

0
35

اسلام آباد : روزویلٹ ہوٹل کوقرض سے چھٹکارادلانے کیلیے حکومت پاکستان کے احسن اقدامات :105ملین ڈالر کی منظوری ،اطلاعات کے م طابق پی آئی اے کے نیویارک میں واقع ہوٹل روزویلٹ کو قرض سے چھٹکارا دلانے کیلئے حکومت پاکستان نے احسن اقدامات کئے ہیں،حکومت پاکستان کے اس اقدام کو بہت سراہا جارہا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق اس ساری کوشش کے پیچھے وفاقی وزیر ہوابازی کا بڑا کردار ہے ، ان کی خصوصی کاوش سے پاکستان کا اہم بین الاقوامی اثاثہ قرضے سے پاک ہوجائے گا۔

باغی ٹی وی کے ذرائع کا اس حوالےسے کہنا ہےکہ حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ روزویلٹ ہوٹل پر 105 ملین ڈالر کا قرضہ ادا کرکے حکومت مزید قرض اور سود سے نجات حاصل کرلے گی


یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ روزویلٹ ہوٹل کوقرض سے نجات دلوانے کے لیے وزیر ہوابازی کی جانب سے ای سی سی کو مطمئن کرنے کے بعد فیصلے کی منظوری لے لی گئی ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ روزویلٹ ہوٹل نیویارک میں دوسرے شہرت یافتہ ہوٹلوں کی طرح کرونا کے باعث شدید مالی دباو کا شکار تھا

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیویارک میں 80 سے زائد ہوٹل اب تک ہوٹل صنعت کی بندش کے باعث کاروبار ختم کرچکے ہیں ، ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ روزویلٹ کو چلانے کیلئے مزید رقم کی ضرورت تھی جس کیلئے قرض لینے کا منصوبہ تھا

* اس اہم قومی اثاثے کی اہمیت کے پیش نظر قرض خود اتارنے کا منصوبہ وزیر ہوابازی کی جانب سے پیش کیا گیا۔ باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق نیویارک میں پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل کے حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہےکہ مشیر خزانہ کی ذاتی دلچسپی سے باعث فیصلہ بہترین قومی مفاد میں کیا گیا

باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 4 اگست 2020 کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز انویسٹمنٹ لمیٹڈ ( PIAIL ) کے چیئرمین نے اپنے خط میں ایوی ایشن ڈویژن کو آگاہ کیا ہے کہ پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ(PIACL) کی مالی حالت اس قابل نہیں کہ مستقبل قریب میں PlAIL کو 50 ملین ڈالر لوٹاسکے اور نہ ہی گروی رکھے گئے اثاثوں کی وجہ سے مزید قرض لیا جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے یہ مشاورت کی گئی کہ ہر صورت پی آئی اے کی اس قیمتی جائیداد کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ، یہی وجہ ہےکہ خط کے مطابق، حکومت سے فوری طور پر 105 ملین ڈالر فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیویارک میں واقع پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے ) کا ملکیتی ہوٹل قرض میں ڈوب چکا ہے اور اس کے اثاثے خطرے کی زد میں ہیں۔

Leave a reply