ای سی سی کی یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 300 روپے فی کلو فراہم کرنے کی منظوری

0
39

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 300 روپے فی کلو فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

باغی ٹی وی : ای سی سی اجلاس میں وفاقی وزراء، سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس میں وزیر اعظم کے یوٹیلٹی اسٹورز پر ریلیف پیکج میں 30جون تک توسیع کی منظوری دی گئی۔

سابقہ حکومت نے 4 سال میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے،راجہ ریاض

ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 3 ارب 44 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قیمتوں میں فرق کی ادائیگی کیلئے 25.61 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی-

اجلاس میں چار طیاروں کی لیز پر عائد 17 فیصد سیلز ٹیکس کی 1.58 ارب کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔ یہ طیارے حج آپریشن کودیکھتے ہوئے 9.388 ارب کی لیز پر حاصل کئے گئے ہیں۔

ای سی سی اجلاس میں گلگت سے شندور شاہراہ کی تعمیر کیلئے 4ارب روپے کے اضافی فنڈز کی فراہمی اور بجلی کے ٹیرف کی ری بیسنگ کےمنصوبے کی بھی منظوری دی گئی وزارت اطلاعات و نشریات کیلئے 535.8 ملین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظور کی گئی۔

قبل ازیں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا عندیہ دیا کہا کہ اس وقت ہمیں ڈیزل پر 53 روپے اور پیٹرول پر 23 روپے نقصان ہو رہا ہے، اگر قیمتیں نہیں بڑھاتے تو ایک بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ہ اگر پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھیں تو آئی ایم ایف بھی معاہدہ نہیں کرے گا،دو بار ہم نے 30 ،30 روپے پیٹرول بڑھایا ہے،اگر ہم یہ چیزیں مہنگی نہیں کریں گے تو بہت نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا میں نے معیشت کو پڑھا ہوا ہے، آج پاکستان کی معیشت پر بات کروں گا، جب حکومت ہمیں ملی تو معاشی مسائل تھے، میں نے پاکستان کے یہ حال اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے۔

آئی سی سی کی ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری،پاکستان نے بھارت سے چوتھی پوزیشن چھین لی

Leave a reply