رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست، وزارت داخلہ و ایف آئی اے کو نوٹس جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن کی ای سی ایل میں نام سے متعلق درخواست پر وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردئیے۔
باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے رؤف حسن کا نام ای سی ایل اور پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی جبکہ رؤف حسن کے وکیل شاہنواز رانجھا عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔
9 مئی میں ملوث بقیہ ملزمان کی گرفتاری کا پلان مرتب
ای سی ایل کیا ہے؟
وزارت داخلہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ یا ای سی ایل میں ان افراد کے نام شامل کرتی ہے جن کے بارے میں کسی عدالت نے کوئی حکم نامہ جاری کیا ہو یا پھر نیب اور خفیہ اداروں کی طرف سے اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کی گئی ہوں، اگرچہ کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اختیار ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کے پاس ہوتا ہے لیکن موجودہ حالات میں یہ اختیار وزیر داخلہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔