جسٹس طارق محمود جہانگیری کو تبدیل کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار

عدالت نے الیکشن کمیشن کو معاملہ واپس بھیجتے ہوئے دوبارہ فیصلے کی ہدایت کر دی
ecp

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ٹربیونل کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو تبدیل کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

باغی ٹی وی : الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی اور الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے خلاف کیس میں چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا،عدالت نے الیکشن کمیشن کو معاملہ واپس بھیجتے ہوئے دوبارہ فیصلے کی ہدایت کر دی، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ تحریری فیصلہ کچھ دیر بعد جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو تبدیل کرکے ریٹائر جج شکور پراچہ کو الیکشن ٹربیونل کا سربراہ تعینات کیا تھا جبکہ الیکشن کمیشن کے 10 جون کے فیصلے کو پی ٹی آئی امیدواروں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیا تھا۔

کے الیکٹرک کی کراچی میں بجلی کی تقسیم کار مختلف کمپنیوں کی آمد کی حمایت

اسلام آباد کی قومی اسمبلی کے 3 حلقوں سے ناکام قرار دئیے جانے والے پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب شاہین، عامر مغل اور علی بخاری نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے 29 جولائی 2024 کو پی ٹی آئی امیدواروں کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جسے سناتے ہوئے آج عدالت نے الیکشن کمیشن کا اسلام آباد کے 3 حلقوں کے لیے الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ریٹائرڈ جج شکور پراچہ کو الیکشن ٹربیونل کا جج مقرر کرنے کا آرڈر بھی کالعدم قرار دیا ہے-

زین قریشی کی گرفتاری: سیکریٹری قومی اسمبلی و دیگر کو 10 دن میں جواب جمع …

Comments are closed.