الیکشن کمیشن نے دیا تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا

0
20

الیکشن کمیشن نے دیا تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں فوج تعینات کا معاملہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی،

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کینٹ بورڈ انتخابات کیلئے فوج لگانے کی ضرورت نہیں،انتخابات کی سکیورٹی کیلئے رینجرز، ایف سی، پولیس تعینات ہوگی،

ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے آزادانہ و شفاف انعقاد کے لئے تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے انتخابات کے دوران فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تھا، تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر سے ذیلی تنظیمیں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے حوالے سے جاری انتخابی مہم کی جزئیات سے آگاہ رکھے ہوئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی عدم موجودگی دھاندلی کے راستے کھلے ہیں، مقامی سیاسی کھلاڑی جعلی ووٹوں سے لیکر نتائج میں خرد برد تک انتخابات میں دھاندلی کا سہارا لے سکتے ہیں، ہماری سوچی سمجھی رائے یہی ہے کہ انتخابات کے آزادانہ اور شفاف انعقاد کیلئے فوج سے معاونت حاصل کی جائے۔

دوسری جانب کنٹونمنٹ علاقوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی ہے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر لاہور کنٹونمنٹ علا قوں سے بینرز اور پینا فلکسز ہٹانے کا عمل جاری ہے، سیاسی جماعتوں کی جانب سے لگائے جانے والے بورڈز اور پینا فیلکسز ہٹا دی گئی ہیں ،ایکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پینا فیلکسز اور بورڈز لگانا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہےانتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے

کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات 12 ستمبر کوہوں گے انتخابی حلقہ میں لیسکو اور سوئی گیس کے کام کی شکایات پر کنٹونمنٹ انتظامیہ متحرک ہو گئی الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے لیسکو اور سوئی گیس کے عملہ کو کنٹونمنٹ کی حدود میں کام کرنے سے روک دیا. ضابطہ اخلاق کے مطابق انتخابات ہونے تک حلقہ میں تعمیراتی کام نہیں کروا سکتے

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

سب دیکھتے رہ گئے،پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا

Leave a reply