الیکشن کمیشن نے ق لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن روکنے کا حکم دے دیا

0
122
Chaudhry-Shujaat-Hussain-and-Chaudhry-Pervaiz-Elahi-04-copy

الیکشن کمیشن نے ق لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن روکنے کا حکم دے دیا
الیکشن کمیشن نے لاہور میں 10 اگست کو ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن روکنے کی ہدایت کر دی،الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر رہے ہیں، سٹیٹس کو برقرار رہے گا، ق لیگ انٹرا پارٹی انتخابات رکوانے کیلئے چودھری شجاعت کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک درخواست اور ایک خط آیا تھا تھا، ہم دونوں ایک ساتھ سن لیتے ہیں،

ق لیگی وکیل نے کہا کہ 28جولائی کو ایک کاغذ وائرل ہوا کہ ق لیگ کا ایک اجلاس ہوا،کامل علی آغا نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا، لیٹر ہیڈ پر کسی کے سائن نہیں تھے،لیٹر ہیڈ پر لکھا گیا تھا کہ چودھری شجاعت اور طارق بشیر چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،ممبر الیکشن کمیشن نے ق لیگی وکیل سے سوال کیا کہ کامل علی آغا کا عہدہ کیا ہے؟ ق لیگی وکیل نے کہا کہ کامل علی آغا پنجاب کا آفس بیئرر ہے،

ق لیگی وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی صدر اور سیکریٹری جنرل کو ہٹایا گیا،سی ڈبلیو سی اجلاس سے متعلق پنجاب کے سیکریٹری کامل علی آغا نے لیٹر جاری کیا ضابطہ کے تحت الیکشن کمیشن کو ایسی کسی تبدیلی سے آگاہ نہیں کیا گیا،سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا طریقہ کار پارٹی آئین کے آرٹیکل 43 میں درج ہے،سینٹرل ورکنگ کمیٹی میں 150 ارکان جنرل کونسل نامزد کرتی ہے، کمیٹی میں50 ارکان پارٹی صدر کے نامزد کردہ ہوتے ہیں جنرل کونسل کی جانب سے 150 ارکان کے انتخاب کا کوئی ریکارڈ نہیں،

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت قرار،نوٹسز جاری

Leave a reply