الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد خالی مخصوص نشستوں کی تقسیم شروع کردی ہے
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سے اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا نوٹی فیکشن جاری کردیا۔ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ایف کو ایک ایک نشست مل گی۔ نیلم ، جیمز اقبال اور رمیشن کمار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں،قومی اسمبلی میں پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹی فیکشن بھی جاری کردیا گیا۔ پیپلز پارٹی کو دو اور مسلم لیگ ن کو ایک نشست مل گئی۔ ثمینہ خالد گھرکی ، نتاشہ دولتانہ اور تمکین نیازی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئی ہیں
الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کی خالی مخصوص نشستوں کی تقسیم شروع کردی ہے۔ پیپلز پارٹی کو مزید دو نشستیں مل گئیں، سندھ میں ایم کیو ایم کو ایک اور نشست مل گئی۔پیپلز پارٹی کی سمیتا افضال خواتین کی کی مخصوص نشست پر رکن اسمبلی بن گئیں ، پیپلز پارٹی کے سریندر ولاسائی اقلیت کی نشست پر رکن سندھ اسمبلی بن گئے جبکہ ایم کیو ایم کی فوزیہ حمید بھی سندھ اسمبلی کی رکن بن گئی ہیں ۔ سندھ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے بعد پارٹی پوزیشن تبدیل ہوگئی۔پیپلزپارٹی ارکان اسمبلی کی تعداد 116 ہو گئی ، ایم کیو ایم ارکان اسمبلی کی تعداد 37 ہو گئی ۔جی ڈی اے کے تین ، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد 9 اور جماعت اسلامی کا ایک رکن ہے.
خیبر پختونخوا اسمبلی میں اقلیتوں کی باقی تین نشستیں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون اور جمعیت علماء اسلام میں تقسیم کردی گئی ہیں ۔مسلم لیگ ن ،پیپلزپارٹی اور جمیعت علما اسلام کو ایک ایک نشست الاٹ کردی گئی ہے
انتظار کی گھڑیاں ختم، انتخابات کے ایک ماہ بعد الیکشن کمیشن نے فارم 45 جاری کر دیئے
الیکشن کمیشن نے میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر فیصلے نہیں دینے، ثبوت دیں چیف الیکشن کمشنر
الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عمران خان کا اتوار کو احتجاج کا اعلان
توہین الیکشن کمیشن کیس، علی امین گنڈا پور کو حاضر کرنےکا حکم
واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کردی ،الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ سنی اتحاد کونسل خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے کوٹے کی مستحق نہیں۔،خواتین اور اقلیتوں کی یہ مخصوص نشستیں دیگر پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو تفویض کی جائیں گی،الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ چار ایک کے تناسب سے سنایا گیا