ٹربیونل تبدیلی کیس:الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے اور دلائل کیلئے آخری موقع دیدیا

9 اکتوبر کے بعد کوئی موقع فراہم نہیں ہوگا اور فیصلہ کردیا جائے گا، الیکشن کمیشن
pti ecp

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں پاکستان تحریک انصاف کے 3 حلقوں کے ٹربیونل تبدیلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی-

باغی ٹی وی : ممبر سندھ نثاردرانی کی سربراہی میں 3 رکنی الیکشن کمیشن نے 3 حلقوں کے ٹربیونل کی تبدیلی سے متعلق کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی کی جانب سے جونئیر وکیل پیش ہوئے اور انہوں نے استدعا کی کہ راستوں کی بندش کی وجہ سے کوئی نہیں پہنچ سکا، جواب جمع کرانے اور دلائل کے لیے وقت دیا جائے۔

جس پر ممبر الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیے کہ 9 اکتوبر کو جواب اور دلائل دیے جائیں، 9 اکتوبر کے بعد کوئی موقع فراہم نہیں ہوگا اور فیصلہ کردیا جائے گا، بعدازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

پی ٹی آئی کو کئی مواقع فراہم کیے ہیں کہ وہ اپنے آئینی تقاضے پورے کرے،الیکشن کمیشن

واضح رہے کہ قبل ازیں پریس ریلیز میں الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پرہمیشہ قانونی لچک کا مظاہرہ کیا ہے، جماعت کی جانب سے بارہا التواء کا استعمال کیاگیا جس کی وجہ سے یہ معاملہ تا حال حل نہیں ہو سکا،تاہم، اس سست روی اور تاخیر کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ پارٹی پر عائد ہوتی ہے الیکشن کمیشن اس معاملے کو قانونی طور پر حل کرنے کے لیے پوری کوشش کر رہا ہے-

انٹراپارٹی الیکشن: پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کے لیے مزید مہلت

Comments are closed.