الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز اس حکومت کیلیئے بہت بڑی چارج شیٹ ہے،مریم نواز

0
26

الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز اس حکومت کیلیئے بہت بڑی چارج شیٹ ہے،مریم نواز

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ حکمران جماعت سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ وہ نوشہرہ سے ہارجائیں گے میاں صاحب کا بیانیہ خیبر پختونخوامیں بھی مقبول ہورہا ہے

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ چلا کہ 20 سے 22 پریزائڈنگ آفیسر کو ہی غائب کردیا گیا، 2018 میں انہوں نے بکسے چوری کیئے ابھی تو پورا عملہ ہی چوری ہو گیا کیا کبھی کسی نے سنا عملہ چوری ہوا ہو،وزیر آباد میں پریزائیڈنگ افسر پورا تھیلا لے کر بھاگ رہا تھا اور رینجرز کی موجودگی میں ایم پی اے عادل چٹھیہ اور عطاء اللہ تارڑ نے پکڑا ،ابھی تک کوئی نہیں جانتا کہ پریزائڈنگ آفیسر کو کس نے کہاں رکھا،حکومتی عہدیدارپولنگ اسٹیشن کے اندرکیا کررہے تھے

مریم نواز کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں کے آفیسرز تو وقت پر پہنچ گئے لیکن جو پاس کے 22 آفیسرز تھے وہ نہ پہنچ سکے دھند کی وجہ سے،ابھی تک کسی کو کچھ معلوم نہیں کہ ان کو پوری رات کہاں رکھا گیا۔ باجماعت 22 افراد غائب ہو جاتے ہیں اور انکے فون بھی ایک ساتھ بند ہو جاتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ حلقہ این اے 75 کے نتائج تاخیر سے موصول ہوئے، چیف الیکشن کمشنر نے آئی جی پنجاب کو پریزائڈنگ آفیسر کو ڈھونڈنے کا کہا، کہا گیا کہ شدید دھند کے باعث پریزائڈنگ آفیسر نہیں آسکتے، ان کو دھند میں بھی نوازشریف نظر آرہا تھا،چلو مانا کے دھند تھی اور آپ راستہ کھو گئے، دو گھنٹے لیٹ ہوتا ہے بندہ، چار گھنٹے لیٹ ہوتا ہے، مگر کبھی سنا کہ 14 گھنٹے لیٹ؟ کبھی سُنا؟ ساری رات الیکشن کمیشن فون پہ کانٹیکٹ کرنے کی کوشش کرتے رہے،مگر رابطہ نہ ہوا، کبھی سنا دھند میں سگنلز غائب ہو گئے؟ دھند تھی یا اندھا دھند تھی

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں تینوں سیٹیں ن لیگ کی تھیں،335پولنگ اسٹیشن میں ٹرن آوَٹ 35فیصد رہا، غائب ہونے والے افسرا ن کے پولنگ اسٹیشن کا ٹرن آوَٹ90 فیصد پر پہنچ گیا ، چوروں کا بھی آکر ایک یوم حساب آتا ہے،ہم ڈسکہ میں بھی جیت گئے صرف اعلان ھونا باقی ھے مجھے اس بات کی زیادہ خوشی ہے کہ یہ لوگ ایکسپوز ہوگئے،فائرنگ ہوئی پولنگ سلو ہوئی ریٹرنگ آفیسر غائب ہوئے پنجاب حکومت وِزیراعلی پنجاب آئی جی چیف سیکریٹری کہاں تھے۔ جب ثبوت ہوتے ہیں تو دکھائے جاتے ہیں الزامات نہیں لگائے جاتے، الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز اس حکومت کیلیئے بہت بڑی چارج شیٹ ہے .

Leave a reply