ٹرمپ کے حریف جو بائیڈن نے روس، چین اور ایران پر بڑا الزام لگا دیا

0
29

ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے روس، چین اور ایران پر بڑا الزام لگا دیا

باغی ٹی وی : امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ روس، چین اور ایران امریکی انتخابات میں مداخلت کر رہے ہیں۔ جو بھی ملک ایسا کرے گا اسے قیمت چکانا پڑے گی۔

ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان آخری صدارتی مباحثہ بیلمونٹ یونیورسٹی میں ہوا جس میں دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے الزامات لگائے۔

بائیڈن نے کہا ٹرمپ کو پتہ تھا کورونا خطرناک ہے مگر انہوں نے اسے چھپایا۔ ہم محفوظ انداز میں ملک کھول سکتے ہیں مگر احتیاطی اقدامات ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی عوام نہیں ٹرمپ افراتفری کا شکار ہو جاتے ہیں۔ صدر ٹرمپ غیر ملکیوں سے ڈرنے والے شخص ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار نے کہا کہ2لاکھ 20ہزارامریکی کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں اور مزید2لاکھ امریکیوں کے کورونا سے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ جو شخص ان اموات کا ذمہ دار ہے تو اسے صدر نہیں رہنا چاہیے.

ادھر پاکستان کو تنہا کرنے کے خواب دیکھنے والے خود رسوا ہو گئے،امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو گندا اور غلیظ قرار دے دیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو غلیط اور بے ہودہ کہا .

امریکی صدر ٹرمپ بھارت کا دورہ بھی کر چکے ہیں، بھارت کے دورے میں انہوں نے مودی سے ملاقات کی تھی اور تقریب میں شرکت کی تھی تا ہم اب سچ ٹرمپ کے منہ سے نکل گیا،ٹرمپ نے آخری مباحثے کے اندر بھارت کے بارے میں جو زبان استعمال کی وہ یقینی طور پر حقیقت پر مبنی ہے

Leave a reply