ٹبہ سلطان پور:ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(زنانہ )کا سکولوں کا دورہ

ٹبہ سلطان پور ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) میلسی ڈاکٹر نسیم اختر نے شہر ٹبہ سلطان پور گردونواح کے سکولوں کا دورہ کے دوران سٹی پریس کلب ٹبہ سلطان پور کے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں میڈیا پر گردش کرتی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے گورنمنٹ گرلز انصاف آفٹرنون سکولز کے متعلق جو بھی خبریں شائع ہوئی وہ غلط اور جھوٹ پر مبنی ہیں انھوں نے بتایا کہ دفتر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن (زنانہ) میلسی کے ماتحت 29 عدد گورنمنٹ گرلز انصاف آفٹرنون سکولز کے 2 ماہ کے بلز ( ماہ اگست, دسمبر2022) کی تنخواہیں بذریعہ ایڈوائس مورخہ 09/03/2022 کو تمام ٹیچرز کے سکول اکاؤنٹ میں جاچکی ہیں جبکہ مزید( ماہ اکتوبر, نومبر, دسمبر 2022) 3 ماہ کے انصاف آفٹرنون کے بلز ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس وہاڑی میں جمع کروائے ہوئے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے, ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(زنانہ) میلسی ڈاکٹر نسیم اختر نے بتایا کہ انصاف آفٹرنون سکولز کی خصوصآ لیڈیز ٹیچرز کی آسانی اور سہولت کے لیے اکاؤنٹ آفس وہاڑی کے کام بغیر کسی لالچ اور بلا معاوضہ رضاکارانہ طور پر سرانجام دے رہے ہیں تاکہ خواتین اساتذہ کو بار بار دفتروں کے دھکے کھانے نا پڑیں تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں نظام تدریس میں احسن طریقے سے سر انجام دے سکیں. بل پاس کروانے کے لیے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس(زنانہ)میلسی میں رشوت لینے کی باتیں بے بنیاد اور سراسر جھوٹ ہیں,تمام اساتذہ سمیت دیگر محکمانہ تنظیموں نے بھی اس قسم کی خبروں پھلانے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے.

Comments are closed.