شہریوں کے لئے تھانوں اور خدمت مراکز میں موثر سروس ڈلیوری اولین ترجیح، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی

راولپنڈی:سی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے شہریوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات کا سلسلہ جاری ہے .کہوٹہ خدمت مرکز سے ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کا آغاز، کہوٹہ اور گردونواح کے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے راولپنڈی نہیں آنا پڑے گا،
چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ خدمت مرکز کہوٹہ میں،فریش ڈرائیونگ لرنر پرمٹ،،تجدید لائسنس، ڈوپلیکیٹ لائسنس،انٹر نیشنل لائسنس اور دوسرے اضلاع کے لائسنس بھی تجدید کیے جائیں گے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے مینول فائل سسٹم کو ختم کر کے ڈرائیونگ لائسنس کا حصول اصلی شناختی کارڈ کے ذریعے ممکن بنادیا ۔ راولپنڈی پولیس شہریوں کو ان کی دہلیز پر ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لے کوشاں ہے,
شہریوں کے لئے تھانوں اور خدمت مراکز میں موثر سروس ڈلیوری اولین ترجیح ہے۔