تربت: بلوچستان میں انتخابی فہرستوں سمیت دیگرمسائل کے حل کےلیے کوشاں ہیں:الیکشن کمیشن تربت ،اطلاعات کے مطابق ریجنل الیکشن کمشنرمکران ڈویژن تربت کے دفتر میں الیکشن کمیشن بلوچستان کےممبر شاہ محمدجتوئی کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرکیچ عبدالحلیم اوردیگر افسران موجود تھے۔اجلاس سے الیکشن کمیشن بلوچستان کے ممبرشاہ محمد جتوئی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن انتخابی فہرستوں کو غلطیوں سے پاک اورصاف وشفاف کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہاہے ۔اس سلسلے میں 7نومبر2021گھر گھر ووٹرکی تصدیق کا عمل شروع ہوچکا ہے۔جوکہ 6دسمبر2021تک جاری رہے گا،
انہوں نے تمام افسران کوتاکید کی کہ محکمہ نادرا کے ساتھ مکمل رابطہمیں رہیں۔اور تمام افسران کو اپنے اضلا ع میں گھر گھر تصدیق کا عمل کی بذات خود مانیٹرنگ کریں اورتمام علاقوں کے دورے کی سختی سے تاکید کی اورانہوں نے کہاکہ گھر گھر تصدیقی عمل کے دوران ووٹرلسٹ کو غلطیوں سے پاک کیاجائے تاکہ صاف وشفاف الیکشن منعقد ہوسکیں ،
اجلاس میں انہوں نے ضلعی افسران سے انکے دفتری اورسیکورٹی کے حوالے سے مسئلہ مسائل معلوم کئے انہیں حل کرانی کی یقین دہانی کی اورکہاکہ ووٹرزکی تصدیق کے دوران جو معاملات پیش آئیں گے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کی ۔
اجلاس میں ریجنل الیکشن کمشنرمکران ڈویژن اورپنجگورمحمد، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرگوادرمحمدسمیع اللہ ،قلات ڈویژن کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرآواران رسول بخش بلوچ اوردیگر شریک تھے۔دریں اثنا۔ الیکشن کمیشن بلوچستان کے ممبرشاہ محمدجتوئی مکران ڈویژن کے دورے کے سلسلے میں تربت پہنچ گئے۔الیکشن کمیشن مقامی افسران اوراسٹاف نے انکا پرتپاک استقبال کیا