بلوچستان کی خوشحالی اوراسے امن کا گہوارہ بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں :گورنربلوچستان سید ظہورآغآ

0
31

گوادر:بلوچستان کی خوشحالی اوراسے امن کا گہوارہ بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں : گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ صوبے کے ایک آئینی سربراہ کی حیثیت سے ہم نے روز آول سے صوبہ بھر کے حالات واقعات پر کڑی نظر رکھی ہیں. انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کو اجاگر کرنے، باڈر ٹریڈز کو فعال بنانے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ثمرات سے نئی نسل کو مستفید کرانے، مرکز اور صوبوں کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی شعوری کاوشیں کی جارہی ہیں تاکہ فوری نوعیت کے عوامی مسئلے بروقت حل ہو جائے. اس ضمن میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت تمام وفاقی وزراء کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں.

گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہم صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا خصوصی طور پر شکر گزار ہیں جنہوں نے اس سے قبل بھی بلوچستان کے دورے کے موقع پر صوبہ بھر کے سیاسی اور قبائلی عمائدین سے ہماری درخواست پر ملاقات کی اور ان کی مشکلات و شکایات کو براہ راست سنا اور آج ایک دفعہ پھر گوادر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرصدارت بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بارڈر اینڈ ٹریڈ مینجمنٹ کے حوالے سے فالو اپ اجلاس منعقد کیا جو ہماری کوششوں کا نتیجہ ہے.

گورنر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بارڈر اینڈ ٹریڈ مینجمنٹ کے حوالے سے فالو اپ اجلاس سے نہ صرف پاکستان کے ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحد پار تجارت کو تقویت ملے گی بلکہ اس فالو اجلاس میں کیے گئے اہم فیصلوں کے پاکستان بالخصوص بلوچستان کی پائیدار معاشی ترقی اور خوشحالی پر بھی تعمیری اثرات مرتب ہوں گے.

گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ اس کے علاوہ ہم صوبہ میں عوامی مسائل اور معاملات کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے کیلئے بھی ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں. ہمارا اصل مقصد یہ ہے کہ عوام کے مسائل فوری طور پر حل ہوجائے اور عوامی شکایات کا ازالہ جلد سے جلد ممکن ہو جائے. اس سلسلے میں صوبہ میں کام کرنے والے وفاقی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور شکایات کے ازالہ کے حوالے سے باقاعدگی سے جائزہ اجلاس ہو رہے جن کے معنی خیز نتائج برآمد ہو رہے ہیں .

گورنر بلوچستان نے کہا کہ تمام وفاقی اور صوبائی محکموں کے سربراہان کو اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھا کر ہم بآسانی عوامی مشکلات اور شکایات کا خاتمہ کر سکتے ہیں اور یہی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی دیرینہ خواہش اور ویژن ہیں.#*

Leave a reply