اسلام آباد:’’کافی کوششیں کی گئیں کہ وزیراعظم عمران خان کا نام آف شور کمپنیز سے جوڑا جائے‘‘اللہ نے سرخروکیا:،اطلاعات کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہےکہ کچھ لوگوں نے کافی کوشش کی اور وزیراعظم عمران خان کا نام آف شور کمپنیز سے جوڑنا چاہا مگر ایک بار پھر عمران خان اللہ کے فضل سے سرخرو رہے
پینڈورا پیپرز کے حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے کافی کوشش کی اور وزیراعظم عمران خان کا نام آف شور کمپنیز سے جوڑنا چاہا مگر ایک بار پھر عمران خان سرخرو رہے-
کچھ لوگوں نے کافی کوشش کی اور وزیراعظم عمران خان کا نام آف شور کمپنیز سے جوڑنا چاہا-مگر ایک بار پھر عمران خان سرخرو رہے-ICIJ نے تصدیق کردی کہ عمران خان کی کوئی آف شور کمپنی نہیں ہے-وزیراعظم نے یہ بھی واضح کردیاکہ کوئی بھی پاکستانی ہو تحقیق ہوگی غیر قانونی عمل ہوا توکارروائی ہوگی pic.twitter.com/xPadt54l2A
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) October 3, 2021
اپنے ٹوئٹر بیان میں فیصل جاوید نے لکھا کہ ICIJ نے تصدیق کردی کہ عمران خان کی کوئی آف شور کمپنی نہیں ہے، وزیراعظم نے یہ بھی واضح کردیاکہ کوئی بھی پاکستانی ہو تحقیق ہوگی غیر قانونی عمل ہوا توکارروائی ہوگی۔
وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شرجیل میمن،اسحاق ڈارکےبیٹےعلی ڈارکی اپنی کوئی حیثیت نہیں، اسحاق ڈارکےبیٹےعلی ڈارنوازشریف کےدامادبھی ہیں یہ نوازشریف اور زرداری کےپیسوں کے پہرےدار ہیں۔
فوادچوہدری نے کہا کہ پنڈورالیکس سےنواز، زرداری کرپشن کی مزید پرت سامنےآئیں قوم نے پہلےپانامہ، اب پنڈورامیں ان کےچہروں سےنقاب اترتا دیکھا۔