fbpx

پولیس اہلکار ڈاکو بن گئے، ڈکیتی کی واردات کے دوران گرفتار

پولیس اہلکار ڈاکو بن گئے، ڈکیتی کی واردات کے دوران گرفتار

بہاولپور میں پولیس نے احساس کفالت پروگرام کے ریٹیلر کے ساتھ پیش آنے والی ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی،پانچوں ملزمان گرفتار۔

بہاولپور خیرپور ٹامیوالی میں پولیس نے احساس کفالت پروگرام کے مقامی ریٹیلر کے ساتھ پیش آنے والی ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی۔ پولیس کو 15 پر کال موصول ہوئی کہ خیر پور ٹامیوالی میں احساس کفالت پروگرام کے ریٹیلر کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہو رہی ہے۔ ڈی پی او بہاولپور نے فوری ٹیمیں تشکیل دے کر ناکہ بندی کر وادی اور پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے واردات ناکام بنا دی۔5 افراد پر مشتمل گینگ احساس پروگرام کے موٹر سائیکل سوار ملازمین سے 6 لاکھ روپے اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوئے۔

ملزمان گاڑی پر سوار تھے،بروقت اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کی اور گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔ملزمان کے نہ رکنے پر پولیس نے ٹائر پر فائر کیا جس سے ایک ملزم زخمی ہوگیا اور پانچوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کو گرفتار کرکے نقدی، قیمتی سامان اور کار بر آمد کرلی گئی۔ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو ملزمان پولیس کانسٹیبل نکلے۔ڈی پی او بہاولپور نے واقعہ پر فوری کاروائی کرتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو معطل کرکے مقدمہ درج کرلیا۔واردات میں ملوث پولیس اہلکاروں سمیت پانچوں ملزمان محمد اعجاز،خضر عباس، محمد بخش، عبدالغفور اور اللہ رکھا پولیس کی حراست میں ہیں۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے اہلکاروں کے وارادت میں ملوث پائے جانے پر فوراً نوکری سے برخاست کرنے کا حکم دیا۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پولیس میں ایسے عناصر کی کوئی جگہ نہیں، آئی جی پنجاب نے ڈی پی او بہاولپور کوخود مقدمے کی پیروی کرکے قرار واقعی سزا دلوانے کے احکامات جاری کیے۔

قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے،خورشید شاہ

گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

پاکستان کے خلاف وار فیئر قائم کرنے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ،شیخ رشید نے کیا بے نقاب

شہبازشریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی ہے، دم درود کرائیں، شیخ رشید

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

پینڈورہ پیپرز،وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے متوقع،وضاحتیں آنا بھی شروع

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!