احساس کفالت پروگرام، لاہور میں کتنی رقم تقسیم ہو چکی؟

0
37

احساس کفالت پروگرام، لاہور میں کتنی رقم تقسیم ہو چکی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احساس کفالت پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ لاہور نے احساس کفالت سنڑز پر رقم ادائیگی کی تفصیلات جاری کر دیں.

ڈی سی لاہور دانش افضال کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز 31 سنٹرز سے 3010 افراد کو 12 ہزار فی کس ادائیگی کی گئی. گذشتہ روز 3 کروڑ، 73 لاکھ 55 ہزار کی ادائیگی کی گئی.تیرہ دنوں میں مجموعی طور پر 110804 افراد کو احساس کفالت کی رقم ادا کر دی گئی ہے. تیرہ دنوں میں مجموعی طور پر 1 ارب 35 کروڑ 22 لاکھ 6 ہزار روپے کی رقم ادا کی گئی ہے.

ڈی سی لاہور دانش افضال کے مطابق آج چودھویں روز بھی رقم کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے. 31 سنٹرز اور ان کے 145 کیش کاونٹرز پر بھر پور انتظامات کیے گئے ہیں. تمام سنٹرز پر کورونا کے حوالے سے انتظامات کیے گئے ہیں.احساس کفالت پروگرام کے ساتھ 8171 سے مسیج آنے والوں کو بھی رقم کی ادائیگی کی جا رہی ہے.

واضح رہے کہ احساس پروگرام کے تحت امداد کی فراہمی کا آغاز ہوگیا، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو فی کس 12 ہزار روپے ملنا شروع ہوگئے، امدادی رقم سنٹرز سے صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک وصول کی جا سکے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہونے کے بعد غریبوں کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا تھا،حکومت نے لاک ڈاون کے تیسرے ہفتے میں ادائیگیاں شروع کر دی ہین، پاکستان کے تمام صوبوں میں خواتین کو ادائیگیاں کی گئیں اس ضمن میں ملک بھر میں 17 ہزار مراکز بنائے گئے ہیں.

احساس کفالت پروگرام کے تحت قائم کئے گئے سینٹرز کے باہر پولیس اور پاک فوج کے جوان بھی موجود تھے۔ احساس پروگرام کے تحت ڈھائی ہفتے کے دوران 144 ارب روپے مستحقین میں تقسیم کئے جائیں گے

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

احساس ایمرجنسی کیش کے Category-2 کے صارفین جو بذریعہ8171 ایس ایم ایس سروس رجسٹر ہوئے ہیں انکو امدادی رقوم کی ادائیگی  شروع کر دی گئی ہے۔احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا امدادی پیکج ہے،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ احساس کیش ایمرجنسی پروگرام تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر نہایت شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر چلا یا جا رہا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت ملک بھر کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کر رہی ہے.

 

 

احساس پروگرام کے 12 ہزار ملنے کی خوشی میں سبزی فروش نے کیا سبزی مفت دینے کا اعلان

Leave a reply