احساس لنگر کا وزیراعظم عمران خان نے کیا افتتاح

0
40

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں احساس سیلانی لنگر اسکیم کا افتتاح کردیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احساس سیلانی لنگر اسکیم کا افتتاح کردیا ، پروگرام کے تحت مستحق اورغریب افراد کیلئے مفت کھانے کا اہتمام کیاجائے گا ، پروگرام اسلام آباد کے بعد ملک کے دیگرعلاقوں تک پھیلایا جائے گا.

پاکستان اسلام کے نام پر بنا، شریعت کے مطابق چلیں گے تو عروج پائیں گے، عمران خان

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے ٹویت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے میں احساس کے جذبے عام کرنے سے سماجی مسائل حل کرنے میں بڑی کامیابی ممکن ہے۔ معاشرے کے ناداروں کےلئے سیلانی لنگر کا اہتمام ہوگا۔کھانا کھلانا انبیاء کی سنت مبارکہ ہے۔ اس کارخیر سے صلہ رحمی، خدمت انسانیت، اور کمزوروں کے احساس کے جذبہ کی حوصلہ افزائی ہوگی.

آزادی مارچ، مولانا کی کس نے حمایت کر دی؟ جان کر حکومت ہو پریشان

بلاول سے کب تک محبت رہے گی؟ شیخ رشید نے دلی خواہش بتا دی

بے نامی جائیداد سے اکٹھی رقم احساس پروگرام میں شامل کریں گے، وزیراعظم

اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کی مشکلات کا احساس رکھتے ہیں،وزیراعظم نے ایک سال قبل پناہ گاہ بنانے کا اعلان کیا تھا،ملک بھر پناہ گاہیں بنائی جارہی ہیں،وزیراعظم نے حکم دیا کوئی کھلے آسمان تلے اوربھوکا نہ سوئے،معاہدےکےتحت ملک بھرمیں 112احساس سیلانی لنگرخانےکھولےجائیں گے،

احساس لنگر کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ انسانیت کی خدمت کرنےو الوں کو نعمتوں سے نوازتا ہے،احساس پروگرام غربت کم کرنے کا پروگرام ہے،پوری کوشش کریں گے لوگ بھوکے نہ رہیں،

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ یہ اسکیم چھوٹے شہروں تک بھی پہنچائیں گے،ہم نے کمزور طبقے کی ذمہ داری لینی ہے ،احساس پروگرام کے تحت پہلے فیز میں 112لنگر تقسیم کیے جائیں گے،شوکت خانم بنانے کا کام شروع کیا تو خوش قسمت  لوگوں سے واسطہ پڑا، نیکی کے کام سے دل میں سکون پیداہوتا ہے.

Leave a reply