ایل این جی ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ، سابق وزیراعظم عدالت پہنچ گئے

0
25

احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ، شاہد خاقان عباسی وکیل سپریم کورٹ میں ہیں ان کے آنے تک سماعت میں وقفہ کیا جائے،جج احتساب عدالت نے شاہد خاقان کے وکیل کے آنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کے ایم ڈی کوایل این جی سپلائرز کو اضافی ادائیگیوں کے الزام پرہٹایا،معاملے پر تحقیقات کیلئے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے،پیٹرولیم ڈویژن کی ذیلی کمپنی جی ایچ پی ایل کےسی ای اومسعود نبی کمیٹی کےسربراہ ہیں،

ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق مسعود نبی کو ہی پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے،کتنی اضافی ادائیگیاں کی گئیں اصل رقم تحقیقات کے بعد سامنے آئے گی،

سابق وزیراعظم،ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ڈھائی سال میں کوئی ایل این جی ٹرمینل نہیں لگایا۔ حالانکہ اس وقت ملک کو اس کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے انرجی کے مسائل صرف اضافی گیس سے حل ہوسکتے ہیں۔ ہم نے دنیا کا واحد ٹرمینل لگایا جس کی کارکردگی 100 فیصد تک رہی۔ ہمارے دور میں گیس کی قیمت میں ایک روپیہ بھی اضافہ نہیں ہوا۔ باتیں بہت ہورہی ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ آج ٹرمینل لگانے والوں سے پیسے مانگے جارہے ہیں۔ یہ شرم کی بات ہے۔

Leave a reply