fbpx

احتیاط، ورنہ لاک ڈاؤن کے لئے رہیں تیار، حکومت نے اعلان کر دیا

احتیاط، ورنہ لاک ڈاؤن کے لئے رہیں تیار، حکومت نے اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا میں بہتری نہیں آئی تو باقی شہروں میں بھی لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے،

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ این سی او سی میں ملک کے شہروں کی صورتحال آتی ہے،کورونا کی صورتحال سے شہر کے ہیلتھ سسٹم کا اندازہ لگاتے ہیں،ہر روز ہیلتھ کیئر سسٹم کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں، پاکستان اسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ کو بھی دیکھ رہے ہیں، مختلف ممالک سے آکسیجن کی امپورٹ کو ممکن بنایا جاسکتا ہے، آکسیجن کے پلانٹ سے منتقلی پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں، ملک میں ویکسی نیشن کا عمل بلا تعطل جاری ہے کورونا کیسز بڑھنے پر مردان میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے،وزیراعظم نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی مدد طلب کی،کوروناکیسز میں کمی نہیں آئی تو باقی شہروں میں بھی لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے،

خبردار، اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان،ماسک نہ پہننے پر ایک ہزار جرمانے کی سزا طے

کرونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی،پولیس نے گولیاں چلا دیں، متعدد زخمی

لاہور کا کوئی محلہ کرونا سے محفوظ نہیں، 6 لاکھ 70 ہزار مریضوں کا اندازہ، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں انکشاف

میری خالہ نے بتایا کہ ہمسائے کے لوگ کرونا کا شکار، کوئی موت کے ڈر سے ہسپتال جانے کو تیار نہیں، گھر میں جانیں دے رہے

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن سے متعلق اطلاعات چلتی رہی ہیں، حکومت تحفے اور ڈونیشن میں ملنے والی ویکسین پر انحصار نہیں کررہی، 30 کروڑ ڈوز کی ڈیل کرلی ہے، دنیا بھر میں ویکسین کی کمی ہے تین کمپنیوں سے ویکسین خرید رہے ہیں، ویکسین کی ڈیمانڈ زیادہ ہے اور سپلائی کم ہے،کئی ممالک کو ایڈوانس بکنگ کے باوجود ویکسین فراہم نہیں ہوسکی، کوویکس کی طرف سے آنے والی ویکسین نہیں ملی،گزشتہ روز 88ہزار لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ملک میں ویکسی نیشن کا عمل شفاف طریقے سے جاری ہے، عوام این سی او سی کے فیصلوں پر اعتماد رکھیں ،

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 20لاکھ سے زائد افراد کو کوروناویکسین لگ چکی ہے عید سادگی سے گزارنا ہوگی ، ماسک اورایس او پیز کا خیال رکھنا ہوگا، ویکسی نیشن سینٹر جمعہ کو بند اور اتوار کو کھلتے ہیں،آج سے 40 سال عمر کے زائد لوگوں کیلئے رجسٹریشن شروع کردی ہے،ماسک کا استعمال کریں، 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں، ہجوم میں نہ جائیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.