fbpx

احتیاط نہ کی تو حالات بھارت جیسے ہوجائیں گے،وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کیسزمیں اضافہ ہورہاہے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے احتیاط نہ کی تو 2 ہفتوں میں ہمارے حالات بھارت جیسے ہوجائیں گے شہری کورونا ایس او پیز پر عمل کویقینی بنائیں،ماسک لگانے سے آدھا مسئلہ حل ہوجاتاہے ،حالات قابو سے نکل گئے تو سخت فیصلے کرنے پڑیں گے ،بھارت جیسے حالات ہوگئے تو شہر بند کرنا پڑیں گے،ہم نے بہترین حکمت عملی سے کوروناپرقابو پایاتھا،مجھے لوگ آج کہہ رہے ہیں لاک ڈاؤن کردو، بھارت میں کیسز کی وجہ سے آکسیجن کی کمی ہوگئی ہے، ہماری مساجد میں ایس او پیز پر عمل ہوا، لاک ڈاؤن اس لیے نہیں کررہا کیوں کہ غریب مزدور طبقہ متاثر ہوگا، لاک ڈاؤن کیاتو معیشت بیٹھ جائے گی ،

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے ایسی صورتحال پیدا ہو کہ شہر میں لاک ڈاؤن کرنا پڑے،تمام بازار شام چھ بجے تک کھلے ہوں گے، شام 6 بجے کے بعد اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلیں گی، آکسیجن کا انتظام بہتر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ان ڈور ڈائننگ پر پابندی تھی، آؤٹ ڈور پر بھی پابندی لگائی جارہی ہے،جن شہروں میں کورونا کیسز کی تعداد زیادہ ہے وہاں تعلیمی ادارےبند کردیے جائیں گے،آفس ٹائمنگ 2 بجے تک کی جارہی ہے، تمام وہ اضلاع جہاں 5 فیصد سے زیادہ مثبت کیسز ہیں وہاں اسکول بند ہوں گے ،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.