عید کے بعد لاک ڈاؤن کے حوالہ سے نئے احکامات جاری

0
28

عید کے بعد لاک ڈاؤن کے حوالہ سے نئے احکامات جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کی چھٹیوں کے بعد صوبائی حکومتوں نے لاک ڈاؤن کے حوالہ سے نئے احکامات جاری کر دیئے

خیبر پختونخواہ کے مشیر برائے وزیراعلیٰ اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ آج سےخیبر پختونخوا میں دکانیں شام 5بجے بند ہو جائیں گی،حکومتی اقدامات کا مقصد عوام کو کورونا سے بچانا ہے ،پشاور میں کورونا سے بچاوکےلیےضوابط پر عمل کیاجا رہا ہے

عید کے بعد پنجاب میں بھی دکانوں کے اوقات پھر تبدیل کر دیئے گئے، آج سے مارکیٹیں، بازار اور شاپنگ مالز صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلیں گے، میڈیکل سٹورز کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ صوبے بھر کیلئے نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

دکانوں کو صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ صوبے میں میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔پنجاب حکومت کے مطابق بیکریاں اور دیگر ناشتہ پوائنٹس صبح ناشتے سے لے کر رات 10 بجے تک کھلیں گے۔

جبکہ عام بازاروں میں دیگر دکانیں پرانے شیڈول کے مطابق صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلیں گی۔صوبائی وزیر کے مطابق دکانداروں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی دکانیں بند کردی جائیں گی

نیشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ عوام نے عید الفطر کے دنوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جس کے نتائج سامنے آئیں گے۔ شہری ایس او پیز پر عمل کریں اور بنا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں کیونکہ جون کا مہینہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، پاکستان میں پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر میں 4 ہزار 200 کے قریب وینٹی لیٹرز موجود ہیں

پاکستان میں ‌کرونا مریضوں میں اضافہ، 24 گھنٹے میں‌28 اموات

Leave a reply